پارلیمنٹ چناؤ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کمشنر و ڈپٹی کمشنر بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار شہر میں سہولیات کے برعکس BJP کے اشارے پر روزی روٹی سے کھلواڑ کرنے آصف شیخ کا الزام

پارلیمنٹ چناؤ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کمشنر و ڈپٹی کمشنر بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار


شہر میں سہولیات کے برعکس BJP کے اشارے پر روزی روٹی سے کھلواڑ کرنے آصف شیخ کا الزام





مالیگاؤں (نمائندہ خصوصی) پارلیمنٹ چناؤ کا مثالی ضابطہ اخلاق دس مارچ کو نافذ کیا گیا ملک بھر میں اگر کسی بھی افراد یا وزراء نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو ان پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جاتی ہے لیکن مالیگاؤں شہر میں دیکھنے میں آرہا ہے کہ کارپوریشن کمشنر اور ڈپٹی کمشنر خود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے پر کوئی کارروائی بھی نہیں کررہے ہیں اس طرح کا اظہار آج مالیگاؤں اردو میڈیا سینٹر میں ایک پریس کانفرنس سے رکن اسمبلی آصف شیخ نے کیا انہوں نے صاف طور سے الزام لگایا کہ مالیگاوں کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس کے پاس کارپوریشن کے تمام اہم عہدے ہیں اسی طرح کاپڑنیس کے پاس الیکشن انچارج کا بھی چارج ہے لیکن موصوف دونوں ہی ڈپارٹمنٹ میں جانبداری برت رہے ہیں آصف شیخ نے الزام لگایا کہ کارپوریشن کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل تحریری مطالبہ پیش کیا گیا تھا کہ آگرہ روڈ پر جاری فلائے اوور کے نیچے کا راستہ درست کر اسے جاری کیا جائے تاکہ رمضان المبارک میں ٹریفک کا مسئلہ درپیش نہ ہو اسی طرح رمضان المبارک میں ایک روز ناغہ سے پانی دیا جائے یا پانی کا وقت بڑھایا جائے اور شہر بھر میں صاف صفائی کا قبل از وقت انتظامات کئے جائیں دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جائے لیکن کارپوریشن کمشنر و ڈپٹی کمشنر نے ایسا کچھ نہیں کیا بلکہ مُسلمانوں کی روزی روٹی سے کھلواڑ کرنے کا کام کیا کارپوریشن نے بغیر نوٹس دیئے قریش برادری کے روزگار کو اکھاڑ پھینک دیا اور 21 لاکھ روپے مالیت کے سازو سامان تہس نہس کردیئے آصف شیخ نے کہا کہ یہ سب کام جان بوجھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے اشاروں پر کیا جارہا ہے تاکہ مالیگاؤں میں کانگریس کی ووٹ خراب ہوسکے کارپوریشن کی جانب سے ہوئی کارروائی کی خبر اخبارات میں شائع ہوئی جس سے مالیگاؤں کو پھر بدنام کیا گیا اور ایک فرقہ پرست پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے آصف شیخ نے کہا کہ نتن کاپڑنیس پارلیمنٹ چناؤ کے ضابطہ اخلاق شعبہ کے انچارج ہیں اسکے باوجود شیو سینا اور بی جے پی کے علاوہ سیاسی افراد کے بورڈ، بینر اور نمائندوں کے نام آج بھی شہر بھر میں جگہ جگہ لگے ہیں ان پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی کاپڑنیس خود سوئے گاؤں کے رہنے والے ہیں اور کارپوریشن کمشنر عین الیکشن سے چار ماہ قبل دوبارہ مالیگاؤں کا چارج لیکر کمشنر کی پوسٹ سنبھالتے ہیں تو ضرور دال میں کچھ کالا ہے آصف شیخ نے الزام لگایا ہے بی جے پی کے اشاروں پر کمشنر و نائب کمشنر مالیگاؤں کی کانگریس ووٹ کو منتشر کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ خود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اس پر دھولیہ مالیگاؤں ضلع کلکٹر و ریٹرننگ آفیسر کے ساتھ ساتھ ریاستی و مرکزی الیکشن کمیشن کو مع فوٹو شکایت درج کروائی گئی ہے اور سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے آصف شیخ نے بتایا کہ 31 مارچ کی رات میں کارپوریشن کے سلاٹر ہاؤس کے پاس دھندہ کاروبار کرنے والے قریشیوں کی زمین پر چھاپا مارا جاتا ہے اور یکم اپریل کو پولس کارپوریشن کو صفائی کرنے کے نام پر لیٹر دیتی تو ایسی صفائی جان بوجھ کر پریشان کرنے والی ہے اگر مذکورہ جگہ پر جاری کاروبار غیر قانونی تھا تو پولس اتنے مہینوں سے خاموش کیوں تھی؟ عین الیکشن کے وقت کارروائی کیوں کی گئی؟ ان سب باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا الیکشن کارپوریشن انتظامیہ لڑ رہی ہے آصف شیخ نے کہا کہ الیکشن آتے ہیں جاتے ہیں آفیسران کو اپنا کام کرنا چاہیے نہ کہ سیاست ۔اس پریس کانفرنس میں حافظ انیس اظہر، اسلم انصاری ،شکیل جانی بیگ ،نوید خطیب، نفیس قریشی وغیرہ شریک تھے

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی