محمدیہ طبیہ کالج، منصورہ، مالیگاؤں کی طالبہ کی تاریخ ساز کامیابی و گولڈ میڈل

 محمدیہ طبیہ کالج، منصورہ، مالیگاؤں کی طالبہ کی تاریخ ساز کامیابی و گولڈ میڈل

          مالیگاؤں (پریس ریلیز) محمدیہ طبیہ کالج، منصورہ، مالیگاؤں کی طالبہ انصاری الفیہ صدف مختار احمد نے بی،یو،ایم،ایس، سال اول  ۸۱۰۲؁، سال دوم۹۱۰۲؁؁  اور سال سوم ۰۲۰۲؁ میں منعقد ہوئے یونیورسٹی امتحانات میں بہترین تعلیمی کارگردگی پیش کی اور مہاراشٹر کے تمام یونانی کالجس میں اول ترین مقام حاصل کیا جس کی بنیاد پر انھیں مہاراشٹرا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسس، ناسک کی جانب سے ۰۱ جون ۳۲۰۲؁ء کومنعقد کئے گئے تہنیتی تقریب (MUHS Silver Jubilee Program) میں گولڈ میڈل اور میرٹ سرٹیفکیٹ سے سرفراز کیا گیا۔ایک بات قابل تعریف یہ ہیکہ انصاری الفیہ صدف مختار احمد نے پچھلے تین سالوں سے لگاتار گولڈ میڈل حاصل کیا۔

 ان کی اس کامیابی پر محمدیہ طبیہ کالج کے صدر جناب ارشد مختار صاحب نے انھیں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمنائیں ارسال کیں۔نیز سیکریٹری جناب بلال ارشد مختار صاحب نے انعام یافتہ طالبہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور طبیہ کالج کے اساتذہ کی خوب ستائش کی۔

علاوہ ازیں اس ضمن میں محمدیہ طبیہ کالج میں ایک نشست کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں انتظامیہ کی جانب سے طالبہ کو گلدستہ تہنیت پیش کئے گئے۔ کالج کے C.E.O. جناب ڈاکٹر عبدالماجد صاحب  اور پرنسپل ڈاکٹر محمد زبیر نے اس موقع پر طالبہ کے ساتھ ساتھ کالج کے اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی کہ جن کی تدریس و تربیت کے طفیل انھیں یہ سرفرازی حاصل ہوئی۔ محمدیہ طبیہ کالج کے پرنسپل نے ان کی کامیابی کو تمام ہی اساتذہ اور انتظامیہ کی کامیابی سے تعبیر کیا جن کی مشترکہ کوششوں کے سبب کالج میں تعلیم و تربیت کا روح پرور ماحول فراہم ہے۔انھوں نے اس موقع پر انعام یافتہ طالبہ کو مزید لگن اور مستعدی کے ساتھ مطالعہ و درس کی تلقین کی اور نئی  بلندیوں کے حصول کی دعائیں دیں۔

 علاوہ ازیں انصاری  الفیہ صدف مختار احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کی مدد، والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی محنت و تربیت کالج کے علمی ماحول کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے انتظامیہ، پرنسپل اور اساتذہ کی خدمت میں ہدیہ تشکر پیش کیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی