مہاراشٹر میں برسرِ ملازمت اساتذہ کو ٪100 گرانٹ دی جائے : MLA آصف شیخ
2011 ،2013-12 اور 2016 سے لیکر اب تک فریش و تکڑی کے اساتذہ کو گرانٹ دینے اسمبلی میں آواز بلند
ریاست مہاراشٹر کے 47 ہزار مسلم بچوں کی اسکالرشپ حکومت جلد جاری کرے
ریاست میں آباد مذہبی مقامات و عبادت گاہوں کو بجی بل سے مستثنیٰ رکھا جائے
ممبئی : 28 جولائی /
موصولہ تازہ خبروں کے مطابق مہاراشٹر اسمبلی کے آخری اجلاس میں مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے اساتذہ کے مسائل پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2011 میں ملازمت پر رجوع ہوئے اساتذہ کو سرکار گرانٹ دے اسی طرح 2012-13 میں تکڑی طرز پر لگائے گئے اساتذہ کو آج چھ سات سال ہوگیا ہے انہیں بھی سرکار ٪100 فیصد گرانٹ دے اور جلد از جلد قانونی خانہ پری کرتے ہوئے انکی تنخواہ کا معاملہ حل کرے ریاست میں اردو میڈیم اسکولوں کے علاوہ دیگر میڈیم میں بھی اساتذہ پریشان ہیں اس لئے انہیں گرانٹ دیکر انصاف کیا جائے اس اجلاس میں آصف شیخ نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر میں تعلیم حاصل کررہے 47 ہزار مسلم بچوں کی اسکالرشپ ابھی تک سرکار نے جاری نہیں کی ہے انکی اسکالرشپ شپ جلد از جلد انکے اکاؤنٹ میں تقسیم کی جائے آصف شیخ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مہاراشٹر سرکار کو اسکالرشپ کی رقم فراہم کردی ہے تو کیا وجہ ہے کہ بچوں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہیں ہورہی ہے اس جانب توجہ دیکر اسکالرشپ کی رقم تقسیم کی جائے اسی طرح اس اجلاس میں آصف شیخ نے تجویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مہاراشٹر میں آباد مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کو بجلی بل سے مستثنیٰ رکھا جائے انہیں سالانہ مفت بجلی فراہم کی جائے سرکار کروڑوں روپیہ بڑی بڑی کارپوریٹ کمپنی کو سبسڈی دیتی ہے تو مذہبی مقامات کو بھی مفت بجلی دی جائے اسکے علاوہ آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاوں کارپوریشن کا استھاپنا خرچ (منیجمنٹ بجٹ) کی شرط کو ختم کی جائے اور کارپوریشن میں جنرل بھرتی کے ساتھ ساتھ خصوصی بھرتی کا اجازت نامہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ مالیگاوں کی آباد زیادہ ہے اور کارپوریشن میں آفیسر و ملازمین کی تعداد بہت ہی کم ہے اس لیے بھرتی کے لئے لگائے گئے استھاپنا خرچ کی بندش کو ختم کیا جائے۔دوران تقریر آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاوں میں جاری اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے مزید دو کروڑ روپے کا فنڈ سرکار دے اور مالیگاؤں کی آگرہ روڈ کی تعمیر نو کے لئے 12 کروڑ روپے جلد از جلد منظور کیا جائے ۔جس پر اسمبلی اسپیکر نے مذکورہ تمام مطالبات کو ریکارڈ پر درج کرلیا ہے
2011 ،2013-12 اور 2016 سے لیکر اب تک فریش و تکڑی کے اساتذہ کو گرانٹ دینے اسمبلی میں آواز بلند
ریاست مہاراشٹر کے 47 ہزار مسلم بچوں کی اسکالرشپ حکومت جلد جاری کرے
ریاست میں آباد مذہبی مقامات و عبادت گاہوں کو بجی بل سے مستثنیٰ رکھا جائے
ممبئی : 28 جولائی /

ایک تبصرہ شائع کریں