لوک سبھا میں آج پیش ہوگا طلاق ثلاثہ بل، بی جے پی نے اراکین پارلیمنٹ کے لئے جاری کیا وہپ بی جے پی نے وہپ جاری کرکے اپنے اراکین کو پارلیمنٹ میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا

لوک سبھا میں آج پیش ہوگا طلاق ثلاثہ بل، بی جے پی نے اراکین پارلیمنٹ کے لئے جاری کیا وہپ

بی جے پی نے وہپ جاری کرکے اپنے اراکین کو پارلیمنٹ میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا 






نئی دہلی (ایجنسی) لوک سبھا کے مانسون سیشن میں آج جمعرات کو طلاق ثلاثہ بل پیش کیا جائے گا۔ بی جے پی نے وہپ جاری کرکے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں پیش ہونے کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ دوسری طرف کانگریس نے بھی اس کے پیش نظر لوک سبھا اورراجیہ سبھا میں اراکین پارلیمنٹ کے لئے آئندہ دو دن حاضر رہنے کے لئے وہپ جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے دوران پانچویں دن 21 جون کو ہی اس بل کا مسودہ پیش کیا گیا تھا، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔حکومت نے اس بل کو لے کر دعویٰ کیا ہے کہ طلاق ثلاثہ بل مسلم خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرے گا اور انصاف کو یقینی بنائے گا۔ یہ بل شادی شدہ خواتین کے حقوق کی حفاظت میں مدد کرے گا اوران کے شوہروں کے ذریعہ 'طلاق بدعت' سے طلاق دینے سے روکے گا۔تین طلاق بل کے تحت جس مسلم خواتین کو طلاق دیا گیا ہے، اس کی اطلاع کی بنیاد پر مجسٹریٹ کی اجازت سے جرم کوسخت بنایا گیا ہے۔ بل میں مجسٹریٹ کو ملزم کوضمانت پر رہا کرنے سے قبل اس شادی شدہ مسلم خاتون کی بات سننے کا التزام کیا گیا ہے، جسے طلاق دیا گیا ہے۔


تین طلاق بل میں اس شادی شدہ خاتون اوران کے بچوں کو گزارا بھتہ دینے کی سہولت ہے۔ اس بل میں جرم کو سنگین بنانے کا التزام ہے۔ اگر پولیس تھانہ کے انچارج کو اس شادی شدہ خاتون یا اس کے کسی قریبی رشتہ دار کے ذریعہ جرم ہونے سے متعلق اطلاع دی جاتی ہے، جسے طلاق دیا گیا ہے۔ تین طلاق بل کے مطابق تین طلاق کی روایت کو ختم اور غیر قانونی اعلان کیا گیا ہے۔ اسے تین سال کی قید کی سزا اور جرمانے کے ساتھ مجرمانہ جرم تسلیم کیا گیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی