سانگلی سیلاب متاثرین کے درمیان جمعیۃعلماء(ارشد مدنی)نے اشیاء خوردنی کی 800 کٹ، 300شال اور 1000چادریں تقسیم کیں

سانگلی سیلاب متاثرین کے درمیان جمعیۃعلماء(ارشد مدنی)نے اشیاء خوردنی کی 800 کٹ،

300شال اور 1000چادریں تقسیم کیں





ممبئی2ستمبر (پریس ریلیز) سانگلی کے سیلاب متاثرین کے درمیان جمعیۃعلماء (ارشدمدنی) کی جانب سے اشیاء خوردنی (آٹا،چاول، دال،تیل،شکر،نمک،مصالحہ جات،صابن،بسکٹ،چٹنی اورچائے پتی)پر مشتمل 800کٹیں، 300شال اور 1000چادریں متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی گئیں۔
جمعیۃعلماء شہر سانگلی کے صدر حافظ محمد علی ملا نے بتایا کہ روز اول سے مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی نگرانی میں مقامی یونٹ کے اراکین اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر شب و روز متاثرین کی امداد و راحت رسانی میں سر گرم عمل ہیں۔اور مسلسل ان کے کھانے پینے اور دیگر ضروریات زندگی کے سامان مہیا کرانے کے لئے کوشاں ہیں۔چنانچہ گزشتہ کل جمعیۃ علماء کی جانب سے کاکا نگر اور بائی پاس کے علاقوں میں حافظ محی الدین اور حافظ رحمت اللہ کے ذریعہ سے متاثرین میں کٹیں تقسیم کی گئیں،جبکہ جام واڑی کے علاقہ میں مولانا صدر عالم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع سانگلی نے کٹیں تقسیم کیں۔
شہر سانگلی کے فوجدار محلہ میں اکبر بھائی شیخ  نائب صدر جمعیۃعلماء ضلع سانگلی،نورانی محلہ،امن محلہ اور نائک نگر گادی کارخانے کے پیچھے پچاس فٹی کے علاقوں میں حافظ محمد علی ملا صدر جمعیۃعلماء شہر سانگلی اور مولانا صدر عالم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع سانگلی کے ہاتھوں کٹوں کی تقسیم عمل آئی۔والوا میں حافظ تنویر امام والوا مرکز مسجد کے ہاتھوں اور رام نگر کے علاقہ میں حافظ سعد اور مولانا عمران کے ہاتھوں متاثرین کے درمیان کٹیں تقسیم کی گئیں۔اس کے علاوہ بھوسلے پلاٹ علی مسجد کے اطراف میں متاثرین کے درمیان 1000چادریں تقسیم کی گئیں۔
  واضح رہے کہ جمعیۃعلماء روز اول سے متاثرین کی راحت رسانی اور ریلیف کے لئے پیش پیش ہے۔اب اس کا اگلا ہدف متاثرین کو اپنے گھروں میں واپس بسانا اور منہدم ہوگئے مکانات کی از سر نو تعمیر کروانا ہے۔جس کے لئے جمعیۃعلماء کے اراکین پورے صوبہ میں سر گرم عمل ہیں جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی