سیلاب متاثرین کے لئے جمعیۃعلماء میرا بھائندر کی چار لاکھ روپئے امداد

سیلاب متاثرین کے لئے جمعیۃعلماء میرا بھائندر کی چار لاکھ روپئے امداد



ممبئی  7/ستمبر (پریس ریلیز)
جمعیۃعلماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)سیلاب سے متاثرہ مغربی مہاراشٹرکے اضلاع کولہا پور،سانگلی، ستارا،کراڈ اور اس کے اطراف کے مکینوں کو راحت پہونچانے اور ان کے لئے خورد و نوش کی اشیاء پہونچانے میں لگی ہوئی ہے۔
جمعیۃ علماء کا آئندہ کا ہدف متاثرین کے مکانات کی تعمیر اور مرمت کروا کر ان کو اپنے اپنے مکانات میں بسانا ہے۔اسکے لئے جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے کوششیں تیز کر دی ہیں، جمعیۃعلماء کی تمام ذیلی یونٹوں کو اس مد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
جمعیۃعلماء میرا بھائندرکے وفد نے باز آباد کاری کی مد میں میرا بھائندرسے پہلی قسط چار لاکھ روپئے مولانا مستقیم احسن اعظمی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر اور الحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی موجودگی میں ر یاستی دفتر میں جمع کرایا۔اس موقع پردبیر عالم صدیقی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء میرا بھائندرنے کہا کہ مقامی ذمہ داروں کی کوششیں جاری ہیں،امید کی جاتی ہے کہ مخیر حضرات کے تعاون سے عنقریب مزید رقم آئے گی۔
میرا بھائندر کے وفد میں مولانا محمد زکریا صدر جمعیۃعلماء میرا بھائندر،دبیر عالم صدیقی جنرل سکریٹری و دیگر شامل تھے۔متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے رقم جمع کرنے میں مولانا محمد زکریا صدر جمعیۃعلماء میرا بھائندر،دبیر عالم صدیقی جنرل سکریٹری،فیروز احمد قاسمی نائب صدر،مولاناثناء الرحمٰن،مولانا جاوید،مولاناحبیب اللہ،مولانانیاز ندوی،مولاناحسان،مولاناشیر علی وغیرہ کا تعاون رہا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی