مہاراشٹر: دیویندر فڑنویس کی حلف برداری کے بعد مرکزی وزیر نےکہا شیوسینا کو سبق سکھانا ضروری تھا
رام داس اٹھاؤلے نے بی جے پی - این سی پی کوحکومت بنانے کے لئےمبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ یہ پہلے سےطےتھا کہ بی جے پی - این سی پی مل کرحکومت بنائیں گی۔
پٹنہ: شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کی مشترکہ حکومت بنانےکی قواعد کے درمیان مہاراشٹر میں اچانک بڑا سیاسی الٹ پھیر ہوا اور بی جے پی نے این سی پی سربراہ شرد پوار کے بھتیجےاجیت پوار کی حمایت سے حکومت بنالی۔ اب اس مسئلے پر جہاں کانگریس سمیت دیگر کئی اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کو اخلاقیات کی دہائی دے رہی ہیں، وہیں مرکزی حکومت میں وزیر اور ری پبلکن پارٹی آف انڈیا کے صدررام داس اٹھاؤلے نے حکومت بنانے کولےکردیویندرفڑنویس اور اجیت پوار کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نےکہا کہ شیوسینا کوسبق سکھانا ضروری تھا۔ پٹنہ پہنچےمرکزی وزیررام داس اٹھاؤلےنے بی جے پی - این سی پی کوحکومت بنانےکے لئےمبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ یہ پہلے سےطےتھا کہ بی جے پی - این سی پی مل کرحکومت بنائیں گی۔ اٹھاؤلے نےاپنے انداز میں شیوسینا، این سی پی اور کانگریس پر طنز کستے ہوئےکہا کہ شیوسینا کولٹکا دیا، کانگریس کو پھٹکا دیا ہے اور این سی پی کو بی جے پی نے اٹکا دیا ہے۔ مرکزی وزیر نےکہا کہ شیوسینا مینڈیٹ کا کھلواڑ کررہی تھی۔ شیوسینا کا وزیراعلیٰ کسی جنم میں نہیں بنےگا۔ وزیراعظم مودی اور شرد پوار کے درمیان بات چیت اہم کڑی رہی۔ شرد پوار اور اجیت پوارکومبارکباد۔ مرکز میں شامل ہوجائے این سی پی رام داس اٹھاؤلے نےاین سی پی کے مرکزمیں شامل ہونےکا بھی پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرفل پٹیل اورسپریا سولے مرکزمیں جلد ہی وزیر بن سکتے ہیں۔ شرد پوارکو NDA میں آجانا چاہئے۔ واضح رہے کہ شیوسینا کا رکن پارلیمنٹ مرکزمیں وزیرتھا، لیکن بی جے پی - شیوسینا کے اختلاف کے بعد اس نے مرکزی وزیرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس طرح سے شیوسینا کے کوٹے کی سیٹ ابھی خالی ہے۔ امت شاہ نے جو کہا، وہ ہوگیا ری پبلکن پارٹی آف انڈیا کے صدر رام داس اٹھاؤلے نےکہا کہ امت شاہ بول رہےتھےکہ سب ٹھیک ہوجائے گا اور ٹھیک ہوگیا۔ شیوسینا کو بی جے پی نے سبق سکھا دیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم مودی نے شرد پوار سے بات کی ہوگی کہ سب چکر میں آجائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں