فریضہ حج 2020 : فارم بھرنے کا آج آخری دن، اب تک موصول ہوئے ہیں1لاکھ 90 ہزار درخواست فارم
فارم بھرنے کی تاریخ میں مزید اضافہ کا امکان
حج درخواست فارم کی حصولیابی میں گراوٹ درج ہونے کے بعد اب 31 میں سے صرف 14 ریاستوں کیلئے ہی قرعہ اندازی ہوسکتی ہے
نئی دہلی 5 دسمبر (ایجنسی) حج 2020 کے لئےفارم داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔ابھی تک مرکزی حج کمیٹی کو1 لاکھ 90 ہزار درخواست فارم موصول ہوئے ہیں۔ گزشتہ 5 برسوں میں حج درخواست فارم میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں کی حج کمیٹیاں درخواست فارم کی تاریخ میں توسیع کامطالبہ کررہی ہیں۔حج 2020 کےلئےفارم داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔ابھی تک مرکزی حج کمیٹی کو1 لاکھ 90 ہزار درخواست فارم موصول ہوئے ہیں وزارت اقلیتی امور،حکومت ہند اور حج کمیٹی آف انڈیا کے اعلان کے مطابق فریضہ حج بیت اللہ 2020 کی ادائیگی کے لیے فارم بھرنے کا سلسلہ 10اکتوبر سے جاری ہے۔2020 میں دو لاکھ ہندوستانی مسلمان بغیر کسی سبسڈی کے حج پرجائیں گے۔ وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت ہند،جدہ میں ہندوستانی قونصل خانہ،حکومت سعودی عرب اور دیگر متعلقہ ایجنسیاں حج 2020 کو کامیاب بنانے میں تعاون کررہی ہیں۔ گزشتہ 5 برسوں میں حج درخواست فارم میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے
حج درخواست فارم کی حصولیابی میں گراوٹ درج ہونے کے بعد اب 31 میں سے صرف 14 ریاستوں کیلئے ہی قرعہ اندازی ہوسکتی ہے۔17 ریاستوں کے عازمین حج کے بغیر قرعہ اندازی کے حج پر روانہ ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں۔مہاراشٹر، گجرات،مدھیہ پردیش، راجستھان، کرناٹک، کیرلہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، ہریانہ، جموں کشمیر، دہلی، چھتیس گڑھ اور اُتراکھنڈ سمیت 14 ریاستوں میں ہی قرعہ اندازی کے ممکن ہوگی ۔حج درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں