*18 ماہ سے پولیس تحویل و جیل کا سامنا کررہی ہیرا گولڈ کی مالکہ نو ہیرا شیخ 23 مارچ تک EOW کی تحویل میں*
مالیگاؤں / 17 مارچ : آج دوپہر ڈھائی بجے مالیگاؤں کورٹ میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ملک بھر میں ہیرا گولڈ کمپنی کے نام سے اپنا مقام بنانے والی نو ہیرا شیخ کو ناسک EOW نے حاضر کیا ، نو ہیرا شیخ کی جانب سے انکے وکلا کی ٹیم میں شامل ایڈوکیٹ تمنا شیخ ، سلمان مرزا سمیت دیگر افراد موجود تھے وہیں ہیرا گولڈ کمپنی میں انویسٹ کرنے والوں کی بڑی تعداد نو ہیرا شیخ سے ملاقات کرنے اور حال چال پوچھنے کے لئے موجود تھی ،نو ہیرا شیخ کو آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں ہیرا گولڈ کمپنی کے خلاف داخل شکایت پر ناسک EOW محکمہ کی جانب سے تحقیقاتی آفسر رویندر جادھو نے حاضر کیا جہاں پہلے انھیں سیشن کورٹ کے محمّد صاحب کے سامنے کھڑا کیا جہاں سے انھیں معزز جج گاؤڈ صاحب کی کورٹ میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ، معزز جج گاؤڈ صاحب نے نو ہیرا شیخ کی وکیل ایڈوکیٹ تمنا شیخ کی دلیل سننے کے بعد نو ہیرا شیخ کو 23 مارچ تک EOW کی تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ، عدالت میں پیشی کے بعد باہر آئی نو ہیرا شیخ نے اپنی کمپنی کے ایک کسٹمر کے ساتھ کمپلین واپس لینے کے سوال پر بات کرتے ہوئے کہا کے جن لوگوں کو پولیس کمپلین کرنی تھی انہوں نے کردی ہے اور مجھے پولیس نے گرفتار بھی کیا اور تحقیقات بھی چل رہی ہے اب مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کے کوئی کمپلین واپس لیں ، لیکن میں یہ یقین دلانا چاہتی ہوں کے میری کمپنی سے جڑے کسی بھی کسٹمر کا پیسہ نہیں ڈوبا ہے ، ہر اس شخص کو میں پیسہ واپس دونگی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کر کے کمپنی میں پیسہ لگایا ہے ، مجھ پر جن افراد نے
مقدمات داخل کئے ہیں انکی رقم کی تعداد صرف 80 لاکھ روپے ہے جو میرے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی ، اتنا پیسہ تو میں ڈونیٹ ( امداد ) کر دیتی ہوں مگر جن لوگوں کا یہ پیسہ ہے یہ رقم انکے لئے بہت بڑی ہے انکی زندگی ہوگی ، لیکن یہ رقم آج میں ادا نہیں کر سکتی کیونکی میں ابھی پولیس حراست میں ہوں اور میرا ، میری کمپنی اور رشتےداروں تک کی پراپرٹی کو سیل کر دیا گیا ہے جب تک نو ہیرا شیخ باہر نہیں آئیگی تب تک کسی کو پیسہ نہیں ملے گا مگر جس دن بھی نو ہیرا شیخ باہر آئیگی اس دن ایک دستخط سے سب کا پیسہ ملنے لگے گا ، ہم نے عوامی مفاد کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے ، ہم نے 16 ہزار صفحات پر اپنی تفصیلات دی ہے جس میں ایک بھی غیر قانونی معلومات نہیں ہے ہم نے ہر لین دین کا حساب رکھا ہے جتنا ہم ٹیکس ادا کیا ہے اتنا لوگوں کو منافع بھی دیا ہے جس کے سبھی دستاویز ہم نے جانچ کے دوران دے دیئے ہیں ، سپریم کورٹ کی شنوائی 30 مارچ کو ہوگی اگر یہ فیصلہ ہمارے حق میں ہوتا ہے تو جن لوگوں نے مجھ پر کیس کیا ہے انھیں ایک ہی وقت میں انکا پیسہ ادا کر کے سبھی کیس کو ڈسمس کرکے دیگر صارفین کے ذریعے کمپنی کو دوبارہ جاری کیا جاۓ گا ، ہیرا گولڈ سے جڑے صارفین صبر سے کام لیں ، ہیرا گولڈ سے جڑے صارفین 20 سال سے ہیرا گولڈ کمپنی سے منافع حاصل کررہے ہیں جن لوگوں کا پیسہ کسی وجہ سے رکا ہے وہ پرانے نہیں نئے صارفین ہیں ، آج اس کمپنی سے جڑے پرانے صارفین بنا کسی دھوکے کے اصل سے زائد منافع حاصل کر چکے ہیں ، صارفین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، ہم ہر ممبر کو پیسہ ادا کرینگے ۔ آپ نے جو پیسہ ہیرا گولڈ میں جمع کیا تھا وہ کسی اور کے کھاتے میں نہیں گیا ہے وہ سیدھا ہیرا گولڈ کمپنی کے کھاتے میں آیا ہے اس لئے آپ کے پیسوں کی ذمہ دار ہیرا گولڈ کمپنی ہے نا کے کوئی اور ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں