مالیگاؤں کے رکشا والوں کے لئے بڑی خبر : شہر میں سی این جی گیس پروجیکٹ لگانے کی کارروائی شروع ، آصف شیخ کے سوال پر وزیر اغذیہ چھگن بھجبل کا لیٹر موصول

مالیگاؤں کے رکشا والوں کے لئے بڑی خبر :

شہر میں سی این جی گیس پروجیکٹ لگانے کی کارروائی شروع ، آصفمالیگاؤں کے رکشا والوں کے لئے بڑی خبر :

شہر میں سی این جی گیس پروجیکٹ لگانے کی کارروائی شروع ، آصف شیخ کے سوال پر وزیر اغذیہ چھگن بھجبل کا لیٹر موصول

مالیگاؤں  6 مارچ /  مہاراشٹر اسمبلی میں 2 جولائی 2019 کو مالیگاوں شہر کے اسوقت کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے سوال اٹھایا تھا کہ مالیگاوں شہر میں دس ہزار سے زائد رکشا اور سینکڑوں فور وہیلر گاڑیاں ہیں ۔رکشا چلانے والے مہنگائی کی مار سے پریشان ہیں ۔ پیٹرول کے دام بڑھنے سے روزانہ مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے رکشا کے کرایہ میں اضافہ ہونے سے عوام کو اور خود رکشا چلانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہر میں سی این جی گیس پلانٹ نہ ہونے پیٹرول کا استعمال کرنے سے کرایہ میں اضافہ ہورہا ہے جسکا سیدھا بوجھ رکشا میں سفر کرنے والی غریب عوام کو ہورہا ہے مالیگاؤں شہر کے ہزاروں رکشا کے لئے سی این جی  گیس پلانٹ نہیں ہے دس ہزار رکشا چلانے والوں کے خاندان میں شامل لاکھوں افراد کو مہنگا پیٹرول خریدنا پڑ رہا ہے سی این جی گیس پلانٹ آنے سے رکشا چلانے والوں کو بڑی راحت ملنے کی امید نظر آرہی ہے شہر کی عوام 80 فیصد غریب ہے اور مہنگے سفر سے غریبوں کے جیب پر اثر پڑ رہا ہے تو ایسی صورت میں سرکار سی این جی گیس کنکشن فراہم کرنے کے لئے پروجیکٹ لگا کرسستی گیس فراہم کرے اس سوال پر گزشتہ 25 فروری کو مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کو وزیر اغذیہ چھگن بھجبل نے جوابی لیٹر تحریر کر معلومات دی ہے کہ ناسک ضلع میں مہاراشٹر نیچرل گیس پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے اور ناسک شہر میں یہ کام تقریباً مکمل ہونے کو ہے ایسے میں مالیگاؤں شہر اور مالیگاؤں تعلقہ سمیت ضلع بھر میں مہاراشٹر نیچرل گیس کی سہولت عوام کو دی جانے والی ہے اور خاص طور سے مالیگاؤں شہر میں اس کام کے آغاز کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے تاکہ مالیگاؤں میں رکشا چلانے والی ہزاروں عوام بھی سستے داموں میں سی این جی گیس حاصل کرسکے ۔وزیر موصوف نے لیٹر میں کہا کہ مہاراشٹر نیچرل گیس لمیٹیڈ کے ذریعے سی این جی گیس پلانٹ لگایا جارہا ہے ۔لیٹر میں وزیر اغذیہ چھگن بھجبل نے آصف شیخ کے سوال پر جواب دیا ہے کہ مہاراشٹر نیچرل گیس لمیٹیڈ کے ذریعے مالیگاؤں میں بھی گیس فراہم کروائی جائے گی اسطرح کا ایک مکتوب شیخ آصف کو موصول ہوا جسے کانگریس ترجمان صابر گوہر نے اخباری نمائندوں کو دیا اور بتایا کہ میں نے ایم ایل اے رہتے ہوئے عوام کے ہر بنیادی اور معاشی و تعلیمی مسائل کو اسمبلی اٹھایا اور اسے حل کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے جسکا ماضی اور حال میں کوئی ریکارڈ توڑ نہیں سکتا ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی