مالیگاؤں شہر میں کرونا وائرس کے مزید 2 پوزیٹیو کیس ،کل تعداد 11 ہوئی ، ضلع میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 15 ہوئی، مزید تعداد بڑھنے کے امکانات ، شہریان احتیاط کریں
مالیگاؤں 11 اپریل / مالیگاؤں شہر سمیت ضلع ناسک میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، بدھ کے روز مالیگاؤں شہر میں ایک ساتھ پہلی مرتبہ 5 مریض سامنے آئے تھے جس کے بعد سے متاثرہ علاقوں کو سیل کرتے ہوئے جانچ شروع کردی گئی تھی اسکے بعد جمعرات کو مزید 5 مریض سامنے آئے جس میں 1 چاندوڑ اور 4 مالیگاؤں شہر سے تھے ، کل آئی تیسری رپورٹ میں مالیگاؤں شہر میں 2 اور ناسک میں 2 مریض سامنے آئے ہیں ، آج مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے افراد میں محوی نگر میں 1 ، نیا پورہ میں 2 ، مومن پورہ میں 3 ، کمال پورہ میں 3 ، سوپر مارکیٹ میں 1 ، مدینہ آباد میں 1 ، گلاب پارک میں 1 (میت) ایسے کل 11 مریض سامنے آئے ہیں وہیں ناسک سے 3 اور چاندوڑ سے 1 ایسے ضلع بھر میں مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے ، شہر کی بگڑتی صورتحال اور بڑھتے مریضوں کی تعداد پر انتظامیہ نے سخت فیصلہ لیتے ہوئے آج صبح 7 بجے سے چار دنوں کے لئے مکّمل شٹ ڈاؤن کا سختی سے اعلان کیا گیا ہے ، شہریان انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اعلان پر عمل کریں کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی کوشش نہ کریں ورنہ آپ کے خلاف سخت کاروائی کی جاۓ گی اسطرح کا انتباہ انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں