آرتھر روڈ جیل انتظامیہ سے ملزمین کی رپورٹ، جیل میں وائرس پھیلنے کی وجہ سے ملزمین کے اہل خانہ شدید پریشان

ممبئی 15مئی (پریس ریلیز) 
ممبئی کی مشہور آرتھر روڈ جیل میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے ملزمین کے اہل خانہ میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے اور انہوں نے اس تعلق سے جمعتہ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی ) قانونی امداد کمیٹی سے مدد طلب کی ہے۔ 
موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعتہ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کی ہدایت پر ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے ڈی آئی جی (جیل ) اور سپرنٹنڈنٹ آف آرتھر روڈ جیل کو ایک خط للھ کر ان سے ملزمین کی رپورٹ طلب کی ہے ۔ 
ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے خط میں لکھا ہیکہ آرتھر روڈ جیل میں ملزمین کو کرونا وائرس ہونے کی خبر موصول ہونے کے بعد سے ملزمین کے اہل خانہ شدید بے چینی کا شکار ہیں اور انہوں نے ملزمین کی حال چال دریافت کرنے کی بہت کوشش کی لیکن انہیں جیل حکام کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا جسکے بعد انہوں نے جمعتہ سے درخواست کی کہ وہ جیل انتظامیہ سے ملزمین کی رپورٹ طلب کرنے کی کوشش کرے۔
خط میں تحریر ہیکہ جیل انتظامیہ ملزمین کو ان کے اہل خانہ اور ان کے وکیل سے فون پر گفتگو کرائے اور وکلاء کو ملزمین سے ملاقات کرنے کی اجازت بھی دے ۔
جمعتہ علماء کی جانب سے آرتھر روڈ جیل انتظامیہ اور ڈی آئی جی کو دستی خط دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ای میل بھی روانہ کیا گیا ہے ۔ 
ملزمین کے اہل خانہ کی درخواست پر فوری طور پر ملزمین منیب میمن ، فاروق شوکت باغبان ، رضوان احمد ، محسن شیخ، ہارون نائیک ، انیس انصاری، فیصل مرزا ، اللہ رکھا  و دیگر کی رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی