کورونا وائرس سے تحفظ کے لوازمات کی تقسیم نہ کرنے پر کارروائیلوازمات ایم ایل اے فنڈ کے نہیں بلکہ کارپوریشن فنڈ کے ہیں: ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس ‏

مالیگاوں 8 مئی / گزشتہ روز واڈیا دواخانہ میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے درکار ضروری لوازمات کو تقسیم نہ کرتے ہوئے گودام میں ہی رکھے جانے کے خلاف نونامزد کمشنر ترمبک کاسار نے کارروائی کی ۔ اس خبر کےعام ہوتےہی متحدہ محاذ سیل گروپ نے ان تمام لوازمات کو ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کے پچاس لاکھ روپے کے فنڈ سے تعبیر کردیا اور کارپوریشن کےبرسراقتدار گروپ کے خلاف سوشل میڈیا پر خوب بھڑاس نکالنے لگے اور دعویٰ یہ کیا جانے لگاکہ کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے معالجہ اور طبی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرس و ملازمین کے تحفظ کے لئے ایم ایل اے نے پچاس لاکھ روپےکا فنڈ دیا تھا اور اس فنڈ سے یہ لوازمات خریدے گئے تھے اس معاملہ میں  نائب کمشنر نتن کاپڑنیس سے اس تعلق سے تفصیل اور سچائی طلب کی تو موصوف نے صاف الفاظ میں کہا کہ اس بیماری کے خطرات کو محسوس کرتے ہوئے اپریل کے ماہ میں ہی 3500 پی پی ای کٹ 20 ؍ ہزار ماسک ، دو ہزار N95 ماسک ، فیس شیلڈ ماسک ، سینی ٹائزر ، تھرمل میٹر اور دوا ، گولی وغیرہ کا ذخیرہ دستیاب کر لیا تھا لیکن گودام انچارج راہل ٹھاکر اور ایک دیگر نے بروقت میونسپل ڈاکٹرس اور ملازمین کو یہ لوازمات تقسیم نہیں کئے جس کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کمشنر نے واڈیا دواخانہ پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اس معاملہ کی خبر ملتے ہی راہل ٹھاکر نامی گودام انچارج نے راہ فرار اختیار کر لی اور اس کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی