مالیگاؤں(پریس ریلیز) 9، مئی لاک ڈاؤن اور کرفیو کی وجہ سے مالیگاوں شہر میں ہزاروں خاندان روزانہ کی خوراک سے محروم ہوچکے ہیں. شہریان بے روزگاری کی وجہ سے فقروفاقہ کی زندگی گذارنے پرمجبور ہوگئے.
شہر میں کئی دینی وملی اور سماجی و سیاسی جماعتوں نے بھی ضرورت مندوں تک ضروری اشیاء پہنچانے کاکام جاری رکھے ہوئے ہیں.
اس سلسلے میں جمعیت اہل حدیث مالیگاوں نے بھی اہل خیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مندوں تک راشن کٹس پہنچانے کانظم کیا. اور پہلی قسط میں سینکڑوں گھروں تک اسے پہنچایا. اس کے بعد رمضان المبارک میں راشن کٹس کی دوسری قسط کا نظم کیا گیا. الحمدللہ اب تک بلاتفریق مسلک تقریباً ایک ہزار سے زائد خاندانوں تک راشن کٹس بحسن وخوبی پہنچائی گئی.
جمعیت اہل حدیث مالیگاوں ان اہل خیر حضرات کے تعاون کی بے حدممنون ومشکور ہےکہ انہوں نے جمعیت کی اپیل پر دامے درمے قدم سخنے تعاون پیش کیا. اللہ تعالی دنیا وآخرت میں بہترین بدلہ عطا کرے. آمین
اس پورے کام کی سرپرستی ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب نے کی. جبکہ مولانا شکیل احمد فیضی کی نگرانی اوران کے رفقاء کار کی کارکردگی بھی قابل رشک ہے.
دعا ہیکہ اللہ تعالٰی ان کی مخلصانہ کوششوں کو شرف قبولیت بخشے آمین شعبہ نشرواشاعت جمعیت اہل حدیث مالیگاوں دفتر : اہل حدیث منزل گولڈن نگر، مالیگاؤں
ایک تبصرہ شائع کریں