1200 اموات، دواخانوں کی لاپرواہی، کاموں اور اخراجات کی جانچ کیلئے شہری سطح پر " تحریک انصاف کمیٹی مالیگاؤں" کا قیام !


مالیگاؤں (پریس نوٹ) گزشتہ دنوں راشٹریہ مسلم مورچہ کے قومی صدر حضرت مولانا عبدالحمید ازہری صاحب کی ایماء پر مرحوم  صوفی ملت حضرت صوفی غلام رسول قادری صاحب رح نے وامن میشرام صاحب کو مالیگاؤں بلا کر راشٹریہ مسلم مورچہ کی بنیاد رکھی تھی. آج بروز اتوار کو اسی راشٹریہ مسلم مورچہ کی جانب سے ایک میٹنگ لی گئی. شہر کی مختلف سماجی ملی تنظیموں کے ذمہ داران، کارکنان، اور سوشل ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. تلاوت کلام پاک اور نذرانہ نعت پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا. اقبال بھائی کانچ والے صاحب کی صدارت میں اغراض ومقاصد راشٹریہ مسلم مورچہ کے اتر مہاراشٹر کے سکریٹری جاوید انور نے بیان کیا. پچھلے تین مہینوں میں لاک ڈاؤن کے ایام میں جو کچھ ہوا، جو کرب اس شہر نے جھیلا ہے، بڑی تعداد میں اموات ہوئیں، دواخانوں میں جو منظر دیکھا گیا، انتظامات میں جو لاپرواہی ہوئی، ہمارے لیڈران نے کہاں تک نمائندگی کا حق ادا کیا؟ ان سب باتوں کولے کر سوشل ورکروں اور ملی تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے تجربات بیان کئے. تمام حاضرین کے مشورے سے شہری سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جسے " تحریک انصاف کمیٹی، مالیگاؤں" نام دیا گیا. اور تمام انصاف پسند شہریوں سے اس تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی. یہ بھی طئے پایا کہ اس تحریک کے لئے کل جماعتی تنظیم کی سرپرستی حاصل کی جائے گی اور ان کی سرپرستی میں ہی تمام کام انجام دیئے جائیں گے. گزشتہ تین مہینوں میں ہونے والی اموات کا ذمے دار کون؟ پرائیوٹ اور سرکاری دواخانوں کا کردار، سرکاری آفیسران، کارپوریشن کے انتظامات، عوامی نمائندوں کے کام کاج کو لے کر اس کمیٹی کی جانب سے کیا اقدامات کئے جائیں گے، کمیٹی میں کس کو کیا ذمے داری دی جائے گی، اس تعلق سے سرپرستوں کے مشورے کے بعد کل پریس کانفرنس لے کر اعلان کیا جائےگا. بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی وجہ سے جگہ لوگوں کو کھڑے رہنے میں بھی دشواری ہو رہی تھی، اس لئے باقی معاملات طے کرنے کے لئے اگلی میٹنگ اس سے بڑی جگہ لینے کا فیصلہ ہوا. دعا کے بعد میٹنگ کا اختتام ہوا۔ اس میٹنگ میں اقبال بھائی کانچ والے، جاوید انور، حفظ الرحمن ابن مولانا عبدالحمید ازہری صاحب، صوفی نورالعین صابری ابن مرحوم صوفی غلام رسول قادری صاحب، ڈاکٹر اخلاق عثمانی ابن مرحوم احمد عثمانی صاحب، ابراہیم انقلابی، ریاض احمد عطر والے، الطاف کرانہ والے، اکبر سیٹھ اشرفی، نصیر احمد انصاری، جاوید اکمل، منصور انصاری سماجوادی، کاشف سمن، جلال الدین آزاد، ندا فاروقی، جنید سہارا،محمد رمضان محمد عباس، عمران راشد،  سہیل احمد ڈالریا، نیاز احمد، اشتیاق احمد 42، صوفی شفیق احمد رضوی، محمد اعظم چشتی، راحیل حنیف، خالد رکشہ والے، صوفی کلیم احمد قادری، اشتیاق احمد برکاتی، شفیق حسن،  سعود بھائی MSO، آصف پارس، علی حسن لیڈر، عبدالصمد جنتا، صدام احمد، مصطفیٰ منا بھائی، حفیظ بھائی، محمد عمران، محمد رفیق رضوی گولڈن نگر، توصیف احمد، نفیس بھائی،  AVHF کے محمد اسماعیل، رئیس احمد، ماجد احمد، امیر احمد سمیت کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے. ایسی رپورٹ بغرض اشاعت اشتیاق احمد 42 کی جانب سے موصول ہوئی ہے.

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی