مالیگاؤں 15 جون مہاراشٹر میں تعلیمی نظام بحالی کو لیکر اسکول جاری کرنے کے معاملہ میں حکومت مہاراشٹر تذبذب کا شکار رہی متعدد مرتبہ محکمہ تعلیم اور طلبا کے سرپرستوں کے ساتھ سرکار نے مختلف پہلو پر تبادلہ خیال اور بلاآخر تعلیمی سال شروع کرنے احکامات جاری کردیئے گئے، تفصیلات کے مطابق ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے محکمہ تعلیم کا اجلاس طلب کیا جس فیصلہ لیا گیا کہ بروز پیر 15 جون 2020 سے آن لائن اور ڈیجیٹل ایجوکیشن سسٹم کے تحت تعلیمی سال کی شروعات کی جاۓ گی ، منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں اور دور دراز علاقوں میں جہاں کوروناوائرس کے اثرات بلکل نہیں ہے ایسے علاقوں میں تعلیمی نظام شروع کردیا جاۓ ، اس ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس کے موقع پر وزیر تعلیم ورشاگائیکواڈ بھی موجود رہی اور انہوں نے طلباء و طالبات ، والدین اور اساتذہ کو تعلیمی سال کی مبارک باد پیش کی،
اسکول شروع کرنے کی منصوبہ بندی کیا ہے
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ریڈ زون کے علاقوں میں آباد اسکولوں میں نویں ، دسویں،بارہویں ممکن ہوسکا تو جلائی ماہ سے شروع کردی جاۓ گا ، وہیں چھٹی سے آٹھویں جماعت اگست سے اور تیسری سے پانچویں ستمبر سے ، جبکہ پہلی اور دوسری جماعت اسکول انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی اجازت سے شروع کی جاۓ گی ، جن علاقوں میں اسکول شروع نہیں کی جاسکتی ہے ان علاقوں میں ٹاٹا اسکائے اور جیو کمپنی کی مدد سے ایجوکیشن پائلیٹ پروجیکٹ جلد ہی شروع کیا جاۓ گا اسطرح کا اعلان بھی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پہلی اور دوسری جماعت کے لئے آن لائن طرز تعلیم نہیں دی جائے گی جب کہ تیسری سے پانچویں جماعت کے طلباء کو اسکول شروع ہونے پر روزانہ ایک گھنٹہ کی تعلیم دی جاۓ گی ، اسی طرح دیگر کلاسوں میں دو دو گھنٹہ آن لائن طرز تعلیم جاری کی جائے گی ، وزیر اعلی نے کہا کہ والدین کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں سرکار طلباء کا تعلیمی نقصان نا ہو اسکی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کیلئے فوری طور پر آن لائن ڈیجیٹل تعلیم کا آغاز کردیا گیا ہے اور مہاراشٹر میں دسویں بورڈ کے طلباء کے لئے ڈیجیٹل ایجوکیشن کو نافذ کیا گیا ہے ، وزیر اعلی نے کہا کہ کسی بھی حالت میں طلبا کا تعلیم نقصان نا ہوسکے اور انھیں ذہنی تناؤ سے نجات دلاتے ہوئے پرسکون ماحول میں تعلیم دلانا سرکار کا مقصد ہے جسے رفتہ رفتہ نافذ کیا جارہا ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں