دلخراش حادثہ میں 3 افراد جاں بحق ، 6 افراد شدید زخمی




مالیگاؤں 6 جون / موصولہ تازہ خبروں کے مطابق ناسک ضلع کے تعلقہ دیولہ میں واقع بھاؤڈے نامی دیہات میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد کے جائے حادثہ پر ہی موت ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں وہیں شدید زخمی حالت میں 6 افراد کو قریب کے اسپتال میں بغرض علاج داخل کروایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھاؤڈے دیہات کے 9 ساکنان اپنے نئے ٹریکٹر پر سوار ہوکر کھیت میں جاریے تھے کہ اسی درمیان نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے شدید ٹکر دے ماری جس کے سبب ٹریکٹر بے قابو ہوکر پلٹ گیا جس میں دب کر جائے حادثہ پر تین افراد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کروایا گیا ہے  ۔متعلقہ پولس اسٹیشن نے اس معاملے میں حادثہ کا اندراج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی  ہے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی