مالیگاؤں 13 جون(نامہ نگار) دوپہر 12 بجے ہزار کھولی کانگریس پارٹی رابطہ آفس پر اردو مراٹھی اخبارات و الیکڑانک میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ پریس کانفرنس سے شہر کے سابق رکن اسمبلی و سابق میونسپل مئیر شیخ رشید نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے شہر کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کے شہر سے ابھی تک کرونا وبا ختم نہیں ہوئی ہے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے ، عوام ماسک استعمال کرے ، سوشل ڈسٹنس قائم رکھے ، موٹر سائیکل پر ڈبل سیٹ ، ٹرپل سیٹ بیٹھنے سے گریز کریں ، وہیں کورونا وباء کے درمیان مالیگاؤں شہر میں بڑھ رہے مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی بجاۓ انکے علاج کی مخالفت کرنے والے دھولیہ مالیگاؤں کے رکن پارلمینٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے اور ناسک کی خاتون ایم ایل اے نے فرقہ پرست ذہنیت کی میں مذمت کرتا ہوں ، ہم نے بن بلاۓ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی مشترقہ پریس کانفرنس میں کریڈٹ لینے آئے ڈاکٹر سبھاش بھامرے کی مزمت میں واک آؤٹ کیا تھا ڈاکٹر سبھاش بھامرے و ناسک کی خاتون ایم ایل اے مالیگاؤں شہر کی عوام سے معافی مانگیں ورنہ مالیگاؤں شہر کی عوام ان شہر آنے پر سیاہ جھنڈیاں دکھا کر مخالفت کی جائے گی اور بائیکاٹ کیا جائے گا. وہیں ناسک اور دھولیہ کے مریضوں کے لئے مالیگاؤں کے دروازے کھلے ہے ۔ناسک میں جس وقت مریض نہیں تھے تب دھولیہ اور ناسک میں مالیگاؤں کے مریضوں کو وہاں آنے سے روکنے کی کوشش کی گئی ، جس میں دھولیہ کے ممبر آف پارلمینٹ سبھاش بھامرے اور ناسک کی ہماری رکن اسمبلی بہن نے مالیگاؤں کے مریضوں کے لئے مخالفت ظاہر کی تھی ، لیکن اس کے باوجود دھولیہ اور ناسک میں مریض بڑھتے ہے تو ہم انکا مالیگاؤں شہر میں علاج کیلئے داخلے پر خیر مقدم کرینگے ، یہاں پر سہارا اسپتال سمیت دیگر اسپتال میں پانچ سو کے قریب بیڈ موجود ہیں ،موصوف نے کورونا کے نام پر میونسپل کارپوریشن کے افسران پر الزام لگاتے ہو کہا کہ کووڈ -19 کے نام پر کارپوریشن نے 3 کروڑ کے قریب خرچ کیا ہے ، 20 جون سے مزید پیشنٹ بڑھنے کا ڈر بتا کر فنڈ حاصل کرنے کی تیاری بھی کارپوریشن افسران نے کی تھی جسے میں نے روک لگایا ہے اور آنے والی مہا سبھا میں کئے گئے خرچ کا حساب طلب کرینگے ۔ کووڈ پر کئے گئے خرچ کا آڈٹ بھی نہیں ہوا ہے ، اس میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی گئی ہے ،18 مارچ کو میں نے خود لیٹر دیکر کورونا پر ابھی تک ہوئے سبھی خرچ کی تفصیل مانگی ہے جس کا جواب بھی مجھے آج تک نہیں دیا گیا ہے ۔ مالیگاؤں شہر میں فلائی اوور بریج کی لمبائی بڑھانے کو لیکر چل رہی سیاست پر موصوف نے کہا کے ہم نے میونسپل کارپوریشن سے بریج کی لمبائی کے متعلق ٹھراؤ پاس کر کے منترالیہ کو روانہ کیا تھا مگر شہر کے ایم ایل اے نے اس معاملے میں کوئی نمائندگی نہیں کی جس کی وجہ سے یہ التوا کا شکار ہے۔
ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے ،ناسک کی خاتون ایم ایل اے، مالیگاؤں کی عوام سے معافی مانگیں،ورنہ شہر میں دوبارہ آئے تو سیاہ جھنڈیاں دکھا کر مخالفت کی جائے گی دھولیہ، ناسک میں کرونا_وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھتی ہے تو مالیگاؤں شہر ان کی خدمت و علاج کیلئے تیار (سابق میئر شیخ رشید)
Shahzad Akhtar (Editor, Maidan e Sahafat)
0
ایک تبصرہ شائع کریں