مالیگاؤں 9 جولائی / مالیگاؤں شہر میں جاری موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی واردات کو دیکھتے ہوئے محکمہ پولیس الرٹ ہو گیا ہے ، ضلع نٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر آرتی سنگھ کی رہنمائی اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ گھگے کی ھدایت پر مقامی کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر کے کے پاٹل اور انکی ٹیم نے ضلع میں موٹرسائیکل چوری کی شکایتوں پر جانچ کرتے 3 موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضے سے چوری کی 7 موٹرسائیکلیں ضبط کی ،لوکل کرائم برانچ نے جن ملزمین کو گرفتار کیا ان میں 1) محمد رمضان محمد ابراہیم عرف رمضان کالیا عمر 21 سال ساکن نہال نگر سنی پورہ مالیگاؤں ، 2) نوید احمد شکیل احمد عرف نوید ٹکاریا عمر 21 سال ساکن دت نگر حمید چوک مالیگاؤں، 3) وسیم احمد محمد فاروق عمر 28 سال ساکن دت نگر مالیگاؤں شامل ہیں ، کرائم برانچ ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزم رمضان کالیا اور نوید ٹکاریا چوری شدہ موٹرسائیکلیں وسیم احمد کے پاس فروخت کیلئے لائیں گے۔ٹیم نے ملزمین کو ممبئی-آگرہ شاہراہ پر واقع سوند گاؤں پھاٹہ علاقے سے گرفتار کیا ۔
ضبط شدہ اشیاء میں - 01 اسپلنڈر پلس ، 01 یامہا ایف زیڈ ، 02 سوزوکی جکسر ، 01 ہیرو ایچ ایف ڈیلکس ، 01 ہونڈا شائن ، 01 اسپلینڈر پرو سمیت ٹوٹل 7 چوری شدہ موٹرسائیکل اور 02 سیمسنگ ، 01 رئیل می ، 01 اوپو ایسے 4 موبائل فون سمیت 02 لاکھ 71 ہزار روپے کا مال ضبط کیا ہے ،اس معاملے میں وڈنیر کہاکہورڈی ، پوارواڑی و دھولیہ پولیس اسٹیشنوں میں موٹرسائیکل چوری کے مقدمات درج ہوئے ہیں۔
ملزمین بدنام زمانہ مجرم ہیں اور ان پر پہلے ہی مالیگاؤں شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں اور دھولیہ ضلع میں موٹرسائیکل چوری ، ڈکیتی ، اسلحہ ایکٹ ، قتل کی کوشش جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔
تینوں ملزمان کے خلاف وڈنیر کہاکہورڈی پولیس اسٹیشن میں گناہ رجسٹر نمبر 125/2019 قلم 379 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے مزید جرائم کے انکشاف ہونے کا امکان ہے۔ مقامی کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر کے کے پاٹل اور انکی ٹیم میں شامل پولیس حوالدار سہاس چھترے ، وسنت مہالے ، پولیس نائیک راکیش اُبالے ، چیتن سنوتسکر ، دیوا گووند ، پولیس کانسٹبل فیروز پٹھان ، رتی لال واگھ ، دتا مالی نے یہ کاروائی انجام دی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں