سعودی عرب: حج میں غیر قانونی طور پر شرکت کی کوشش کرنے والے 936 افراد زیر حراست ‏

سعودی عرب : 31 جولائی (ایجنسی) سعودی حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کے مناسک کی ادائیگی کے دوران بغیر اجازت مقامات مقدسہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 936 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے. حج سیکیورٹی فورسز کے ترجمان کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد کے خلاف جرمانہ کے ساتھ ساتھ تمام ضروری اقدامات اٹھا لئے گئے ہیں۔
سعودی عرب میں رواں سال مناسک حج کی ادائیگی بدھ کے روز شروع کی گئی۔ اس دوران کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور سعودی حکومت نے محدود پیمانے پر 10 ہزار مقامی اور غیر ملکی افراد کو حج میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ سعودی حکومت نے رواں ماہ کے اوائل میں غیر متعلقہ افراد کے مناسک حج کے مقامات میں داخلے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کی تھا۔ اس دوران بار بار داخلے کی کوشش کرنے والے افراد کو دوگنا جرمانہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سعودی حکام نے غیر قانونی عازمین حج کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی