کانپور 9 جولائی / مہاکال مندر تھانے میں وکاس دوبے نے خودسپردگی کی ہے۔ فی الحال اجین کے فری گنج تھانے سے اسے کسی گمنام مقام پر لے جایا گیا ہے۔
کانپور۔ چوبے پور کے وکرو گاؤں میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ وکاس دوبے (Vikas Dubey) اجین کے مہاکال مندر (Mahakal Temple) سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یوپی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے اس بات کی رسمی تصدیق کر دی ہے کہ وہ گرفتار ہو چکا ہے۔ مہاکال مندر تھانے میں وکاس دوبے نے خودسپردگی کی ہے۔ فی الحال اجین کے فری گنج تھانے سے اسے کسی گمنام مقام پر لے جایا گیا ہے۔ اب یوپی پولیس کی ایک ٹیم بھی اجین روانہ ہو چکی ہے۔ بتا دیں کہ بدھ کو وہ فرید آباد میں دیکھا گیا تھا، لیکن وہ کیسے اجین پہنچا اس بابت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں