ناسک، ناندگاؤں، 8 اگست / تعلقہ ناندگاؤں کے واکھڑی میں دل دہلا دینے والی واردات انجام دی گئی ہے تفصیلات کے قصبہ واکھڑی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کا گلہ ریت کر ہلاک کردیئے گئے ہیں ۔ ہلاک شدگان میں ایک ماں ، باپ اور دو کمسن بچے شامل ہیں۔ اس قتل کے پیچھے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ سینئر پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ناندگاؤں تعلقہ کے واکھڑی کے ساکن سمادھن چوان (37) ، بھرتبائی چوان (32) ، گنیش چوان (6) اور عروہی چوان (4) کے نام سے ہوئی ہے۔ اس قتل عام نے پورے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے۔یہ قتل کیوں اور کیسے ہوا اسکی مکمل جانچ پولس کررہی ہیں ۔
ایک تبصرہ شائع کریں