راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ امر سنگھ کا انتقال، 6 ماہ سے چل رہے تھے بیمار ‏

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ امر سنگھ کا انتقال، 6 ماہ سے چل رہے تھے بیمار 

سماجوادی پارٹی کے سابق سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ امر سنگھ کا سنگا پور میں سنیچر کے روز دوپہر کے وقت انتقال ہوگیا۔ وہ 6 ماہ سے بیمار چل رہے تھے اور سنگا پور میں اپنا علاج کرا رہے تھے۔

نئی دہلی: 1 اگست (ایجنسی) راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ امر سنگھ کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ تقریباً 6 ماہ سے بیمار چل رہے تھے۔ سنگا پور میں علاج کے دوران امر سنگھ ہفتہ کے روز دوپہر کے وقت زندگی کی جنگ ہار گئے۔ امر سنگھ گزشتہ 7 ماہ سے سنگا پور کے ماونٹ الیزابیتھ اسپتال میں داخل تھے۔ آخری وقت میں ان کے ساتھ صرف ان کی اہلیہ ہی وہاں موجود تھیں۔ امر سنگھ کے سیاسی سفر میں بلندی پر پہنچنے اور نیچے گرنےکی کہانی دو دہائیوں کے دوران لکھی گئی۔ ایک دور میں وہ سماجوادی پارٹی کے سب سے اثر دار لیڈر تھے اور ان کا زبردست جلوہ تھا، لیکن حاشیے پر بھی ڈالے جاتے رہے۔ سماجوادی پارٹی کی کمان اکھلیش یادو کے ہاتھوں میں جانے کے بعد انہیں سماجوادی پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنی پڑی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی