مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ٹھیک ہونے کیلئے کشمیر کے بی جے پی لیڈر گفتار احمد رکھیں گے روزہ

گفتار احمد نے ویڈیو میں وزیر داخلہ امت شاہ کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اوپر والا امت شاہ جی کو جلد سے جلد ٹھیک کر دے گا۔

نئی دہلی۔ 3 اگست (ایجنسی) وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) کو اتوار کو کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ گروگرام کے میدانتا اسپتال میں علاج کے لئے بھرتی ہیں۔ ایسے میں ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا ملک کے الگ الگ حصوں میں لوگ کر رہے ہیں۔ انہی میں سے ایک ہیں جموں وکشمیر کے کپواڑہ کے بی جے پی لیڈر گفتار احمد۔ انہوں نے ایک ویڈیو میں اعلان کیا کہ جب تک وزیر داخلہ امت شاہ کی کورونا وائرس کی رپورٹ منفی نہیں آ جاتی تب تک وہ روزہ رکھیں گے۔ ان کے مطابق، وہ روزہ منگل سے شروع کریں گے۔ گفتار احمد نے ویڈیو میں وزیر داخلہ امت شاہ کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اوپر والا امت شاہ جی کو جلد سے جلد ٹھیک کر دے گا۔ بتا دیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو جانکاری دی تھی کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے دوچار ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں کی صلاح پر اسپتال میں بھرتی ہیں۔ وہ اس وبا کی زد میں آئے مرکزی کابینہ کے پہلے وزیر ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا تھا ’ کورونا کی ابتدائی علامت دکھنے پر میں نے جانچ کروائی اور رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میری طبیعت ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹروں کی صلاح پر اسپتال میں بھرتی ہو رہا ہوں‘۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی