مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے "امام احمد رضا روڈ (بھنگار بازار)" کی تعمیر نو کا مطالبہ کمشنر سے کیا شہر کی اہم شاہراہوں کی تعمیر نو کیلئے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ دھرنا آندولن کا راستہ اختیار کرے گی : صدر احتشام شیخ بیکری والا ‏


مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر کی تعمیر و ترقی کے مقصد کو لیکر بنائی گئی ترقی پسند تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تنظیم "مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ" کی جانب سے بروز منگل 11 اگست 2020 کو بھنگار بازار والی امام احمد رضا روڈ کی تعمیر نو کیلئے پہلا مطالباتی مکتوب کارپوریشن کمشنر ترنمبک کاسار کو دیا گیا. 

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام بیکری والا نے کارپوریشن کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی ترقی کیلئے سب سے اہم مسئلہ اہم شاہراوں کی تعمیر نو اور تزئین کاری کا ہے. شہر کی سب سے زیادہ بھیڑ بھار علاقہ بھنگار بازار والی امام احمد رضا کی حالت انتہائی خراب ہے.  اس راستے کے دونوں جانب نیا اور جونا بس اسٹینڈ واقع ہے اور اسی طرح سے اے ٹی ٹی ہائی اسکول اور جے اے ٹی ہائی اسکول بھی اسی روڈ ہونے کی وجہ سے طلبہ و راہگیروں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. 

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نائب صدر اسامہ اعظمی نے کمشنر کو شہر کی دیگر اہم روڈ اور سڑکوں کی جانب توجہ مرکوز کرواتے کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو آئندہ دنوں میں دھرنا آندولن کا راستہ اختیار کیا جائے گا. اسامہ اعظمی نے کمشنر کو کہا کہ شہر کو آپ سے بہت امید ہے کہ شہر کی ترقی کیلئے آپ مستحکم اقدامات اٹھائیں گے. 

واضح رہے گزشتہ ہفتہ بھی مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے کارپوریشن اور سیاسی لیڈران کی توجہ بھنگار بازار والی امام احمد رضا روڈ کی طرف مرکوز کروائی تھی.  جس کے بعد روڈ کے کھڈوں پر اینٹ اور پتھر بھر دیا گیا لیکن اس روڈ کی معیاری تعمیر کو لیکر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ جہدوجہد کر رہی ہے. مالیگاؤں کمشنر ترنمبک کاسار کو مطلباتی مکتوب صدر احتشام شیخ بیکری والا, نائب صدر اسامہ اعظمی اور سیکرٹری عمران راشد نے دیا.

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی