بھیونڈی میں تین منزلہ عمارت تاش کے پتوں کی طرح منہدم ہو گئی ، ملبے سے زندہ نکالا گیا 5 سال کا بچہاین ڈی آر ایف کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور ایک 5 سالہ بچے کو ملبہ سے زندہ نکال لیا۔ کدم نے بتایا کہ اب تک 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی ‏


بھیونڈی میں تین منزلہ عمارت تاش کے پتوں کی طرح منہدم ہو گئی ، ملبے سے زندہ نکالا گیا 5 سال کا بچہ

این ڈی آر ایف کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور ایک 5 سالہ بچے کو ملبہ سے زندہ نکال لیا۔ کدم نے بتایا کہ اب تک 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی 


بھیونڈی، 21 / ممبئی کے قریب بھیونڈی میں پیر کو علی الصبح ایک کثیر منزلہ عمارت کے گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ آر ڈی ایم سی کے سربراہ سنتوش کدم نے یو این آئی کو بتایا کہ دھمانکر ناکہ کے قریب نرپولی کے پٹیل کیمپس میں واقع گراؤنڈ پلس تین منزلہ عمارت آج تقریبا 40۔3 بجے منہدم ہو گئی۔ اس وقت لوگ عمارت میں سو رہے تھے۔ کدم نے بتایا کہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور متعدد افراد ملبہ میں دب گئے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف (این آر ڈی ایف) کی ایک ٹیم موقع پرپہنچنے کے بعد فوری طور پر ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تھانہ کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما کی ہدایت پر این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کو بھی امدادی کارروائیوں کے لئے موقع پر بھیجا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور ایک 5 سالہ بچے کو ملبہ سے زندہ نکال لیا۔ کدم نے بتایا کہ اب تک 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی