بالی ووڈ گلوکارہ ایس پی بالا سبرامنیم 74، سال میں دنیا کو کہا الوداع، گزشتہ مہینے کرونا سے متاثر ہوئے تھے ‏


بالی ووڈ گلوکارہ ایس پی بالا سبرامنیم 74، سال میں دنیا کو کہا الوداع، گزشتہ مہینے کرونا سے متاثر ہوئے تھے 

ڈائریکٹر وینکٹ پربھو، جو ایس پی چرن اور ان کے اہل خانہ کے قریبی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اس افسوس ناک خبر کو شیئر کیا۔ ایس پی بالاسبرامنیم نے 25 ستمبر کی دوپیر کو 1:04 بجے آخری سانس لیا

ممبئی۔ 25 ستمبر بالی ووڈ ، ٹالی ووڈ اور موسیقی سے محبت کرنے والوں کے لئے ایک غمگین دن ہوگا۔ گلوکارہ ایس پی بالا سبرا منیم  کا انتقال ہوگیا۔ انہوں نے 25 ستمبر کی دوپہر کو آخری سانس لی۔ ان کی عمر 74 سال تھی۔ گزشتہ مہینے وہ کورونا وائرس (Coronavirus Positive) سے متاثر ہوئے تھے جہاں سے وہ زیر علاج تھے  جمعرات کے روز ایک بیان جاری کیا گیا تھا کہ ان کی حالت کافی  نازک ہے۔ ڈائریکٹر وینکٹ پربھو، جو ایس پی چرن اور ان کے اہل خانہ کے قریبی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اس افسوس ناک خبر کو شیئر کیا۔ ایس پی بالاسبرامنیم نے 25 ستمبر کی دوپیر کو 1:04 بجے آخری سانس لی۔ ایس پی بالاسبرامنیم  کو سلمان خان کی آواز کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔ انہوں نے سلمان خان کے کئی ہٹ گانے گائے ہیں۔ جمعرات کو ان کی حالت نازک ہونے کی خبر کے بعد سلمان خان نے ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی تھی لیکن لاکھوں دعاؤں کا بھی اثر نہ ہوا اور وہ زندگی ہار گئے۔ ایس پی بالاسبرامنیم کی موت کے بعد بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے مشہور شخصیات  صدمے میں ہیں اور اب ان کی روح کے سکون کے لئے دعا مانگ رہے ہیں۔ بالاسبرامنیم  اپنے پیچھے بیوی ساویتری اور ان کے دو بچوں کو چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی بیٹی کا نام پلوی اور بیٹا ایس پی چرن ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی