پولیو کا کام کرنے کیلئے آنگن واڑی خادموں کو شان ہند کی کوششوں سے 75 کی بجائے 100 روپیہ مان دھن ملے گا
مالیگاؤں، 17 ستمبر (پریس ریلیز) آنگن واڑی میں کام کرنے والی سیویکا، مددنیس جو کہ کرونا کی مہاماری میں سروے سے لے کر ہر کام کیلئے کلیدی کردار ادا کئے. جہاں ایک طرف شہر میں کرونا امراض کی بھرمار تھی وہی آنگن واڑی خادمائیں اپنی زندگی ہتھیلی پر رکھ کر کارپوریشن انتظامیہ کی مدد میں مصروف تھی، اور کارپوریشن کی طرف سے اِن خادماؤں کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی. اسی کے ساتھ پولیو مہم میں کام کرنے کے لئے آنگن واڑی خادماؤں کو 75 روپیہ روزآنہ مان دھن دیا جاتا رہا ہے. آنگن واڑی خواتین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے شان ہند نہال احمد صاحبہ آنگن واڑی کرمچاری سبھا (یونین) کی معرفت سرگرم رہتی ہے.آنگن واڑی کرمچاری سبھا (یونین) کی صدر محترمہ شانِ ہند نہال احمد صاحبہ کی قیادت میں ایک وفد نائب کمشنر نتن کاپڑنیس سے ملا، آنگن واڑی خواتین کی قربانیاں جو کرونا مہاماری کے دوران کئے ان سب سے شان ہند صاحبہ نائب کمشنر کو متعارف کرائی اور ساتھ ہی یہ مطالبہ کیا گیا کہ آنگن واڑی خادمائیں جنھیں پولیو مہم میں کام کرنے کیلئے نا کافی رقم 75 روپئے دی جاتی ہے، اِس رقم کو بڑھا کر 100 روپیہ کیا جائے. یونین کی جانب سے کئے گئے شان ہند صاحبہ کے مطالبے پر نائب کمشنر صاحب نے کافی غور کرنے، اکاؤنٹنٹ و منسلک آفیسران سے مشورہ کرنے کے بعد یہ وعدہ کئے کہ آنے والی 22 ستمبر سے پولیو مہم کیلئے کام کرنے والی آنگن واڑی خادماؤں کو 100 رویہ یومیہ دیا جائے گا.اس موقع پر یونین صدر شان ہند صاحبہ کے علاوہ خالدہ عبدالخالق، نسرین خان عبدالرحمٰن، مہروالنساء محمد مصطفیٰ، سعیدہ عبداللہ خان، بتول عزیزالرحمن، فاطمہ اقبال احمد، شہناز محمد شفیع موجود رہے.
ایک تبصرہ شائع کریں