پریزم اکیڈمی کے زیراہتمام کمپیوٹر ٹریننگ سینٹر کا شاندار افتتاح ‏


پریزم اکیڈمی کے زیراہتمام کمپیوٹر ٹریننگ سینٹر کا شاندار افتتاح 

مالیگاؤں، 29 ستمبر (پریس نوٹ) پریزم اکیڈمی کی جانب سے مسجد یارسول اللہ کسمباروڈ کے سامنے گارڈن میں عظیٰ ناہید پروفیسر رضوان خان سر کے نام سے منسوب کمپیوٹر کلاس،نویں دسویں کوچنگ,انگلش مراٹھی اسپیکنگ کلاسیس کا افتتاح کیا گیا.گزشتہ شام عصر بعد افتتاحی تقریب میں معززین ومعین شہر اور سرکردہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی.وہی صحافی حضرات نے بھی شرکت کرکے اپنی علم دوستی کا ثبوت دیا.پروفیسر رضوان خان سر کی صدارت میں ہوئی اس افتتاحی تقریب میں تمام احباب نے کمپیوٹر کلاس سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا.رضوان ربانی سر نے بہترین نظامت کی.فیروز دلاور نے کمپیوٹر کلاس کے تعلق سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا.وہی پروفیسر رضوان خان نے اس کلاس کو قابل تقلید عمل بتاتے ہوئے.طلباء وطالبات کو اس سے مستفید ہونے کی گزارش کی.واضح رہے کہ پریزم اکیڈمی کے ذریعے مارشل آرٹ کلاسیس اور انگلش مراٹھی اسپیکنگ بھی سکھائی جائے گی.وہی اسکولوں کے نصاب سے متعلق کوچنگ کلاس کا بھی اہتمام ہوگا.نیز جدید تعلیم اور نئے دور سے طلبہ و طالبات کو ہم آگاہ کرنے کیلئے کمپیوٹر کورسز بھی سکھائے جائیں گے.آج مسلمانوں میں سیلف ڈیفنس جدید تعلیم اور انگلش مراٹھی اسپیکنگ سے متعلق ہمیشہ شکایت پائی جاتی ہے.امید کہ اس پریزم اکیڈمی کے ذریعے شروع ہونے والی کلاسیس سے طلبہ و طالبات مستفید ہوگئے اور یہ کلاس قوم و ملت شہر کے لئے کارآمد ثابت ہوگئ.شہریان مالیگاؤں بالخصوص سرپرست حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے نونہالوں کو اپنے بچوں کو اس پریزم اکیڈمی کی کلاسیس میں داخلہ دلوائیں تاکہ وہ صحت مند اور تندرست رہ سکیں.اور اپنا دفاع کر سکے.انگلش مراٹھی زبان اچھی طریقے سے بول سکے.اور وہ جہاں بھی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہے.وہاں کوچنگ کلاس کے ذریعے اچھے نمبرات حاصل کرسکیں.وہی کمپیوٹر کلاس سے بھی ہم آگاہی ہو تاکہ وہ نئے دور میں ہمت اور حوصلے کے ساتھ قدم رکھ سکے. اس افتتاحی تقریب کے بعد تمام احباب نے مشترکہ پریزم اکیڈمی کو مبارکباد اور دعاؤں سے نوازا.اس افتتاحی تقریب میں پروفیسر رضوان خان، فیروز دلاور، شکیل حنیف سر،مشتاق بھائی،جمال ناصر سر (یونیورسل کمپیوٹر)،محمد ابراہیم (منا سائیکل)،پرویز سر (ہیڈ ماسٹر ٹی ایم ہائی اسکول)،سراج احمد (شیخ عثمان ہائی اسکول)،وسیم احمد (ممتا میڈیکل)،حارث نذر (ایڈیٹر روزنامہ)،ساجد احمد ( پروفیسر منصورہ کالج)،پروفیسر ساجد سر،محمد الیاس ( ڈبلیو ایچ او فیلڈ مانیٹر)،ابرہیم گلزار(ایچ گلزار)، شیخ جاوید (اے ٹو زیڈ نیوز)، مستقیم شاہ،مشتاق احمد (ریشمی استاد)، فیروز خان یہ تمام معززین ومعین شہر اور سرکردہ افراد
اس افتتاحی تقریب میں شریک رہے.فاؤنڈر آف اکیڈمی ماسٹر فہیم،ڈائریکٹر عارف حسین سر،کو-آرڈینیٹر عبداللہ انصاری، نیاز سر اور پریزم اکیڈمی کے تمام اراکین کی جانب سے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہے.اور آئندہ بھی مخلصانہ تعاون کی گزارش کرتے ہیں.تمام سرپرست حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس کلاس سے بھرپور فائدہ اٹھائیے.اور اپنے بچوں کا مستقبل سنوارے.اس موقع پر مالیگاؤں الیکٹرونک میڈیا نے پریزم اکیڈمی کو خصوصی مبارکباد پیش کی.

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی