ﷲ پاک تمام تعریفات کا تنہا مالک ہے. (مفتی حسنین)
جامعہ ثناء العلوم کی تقریب ختم بخاری شریف کا انعقاد ہوا
مالیگاؤں، 30 ستمبر (پریس نوٹ) بروز قیامت ﷲ پاک میزان قائم فرمائیں گے انصاف کیلٸے نیز کسی پر بھی ظلم نہیں ہوگا اور تمام ترحمد وثناء وتعریفات کا ﷲ پاک تنہا مالک ہے اس طرح کا واضح پیغام حضرت مولانا مفتی حسنین محفوظ نعمانی صاحب نے دیا۔ مفتی صاحب 30 ستمبر 2020 بروز بدھ صبح گیارہ بجے لڑکیوں کی دینی درسگاہ جامعہ ثناء العلوم للبنات میں ختم بخاری شریف کی مجلس سے مخاطب تھے اس نورانی و بابرکت پروگرام کی صدارت مولانا سعید احمد ملی امام نئ مسجد نے انجام دی۔ اس موقعہ پر مفتی صاحب نے بخاری شریف کا آخری درس دیتے ہوۓ کہا کہ اپنے ہر عمل کے اندر اخلاص پیدا کرو اخلاص از خود ایک عبادت ہے۔ نیز فارغات کو نصیحت کرتے ہوۓ کہا کے اپنے علم کو محفوظ رکھنا چاہتے ہو تو عمل کرنا شروع کردو او ثابت قدمی کے ساتھ دین کے احکامات پر عمل کرو اور جتنا اخلاص ہوگا عمل میں اتنا ہی وزن پیدا ہوگا۔ ابتداء میں جامعہ کی طالبات نے اپنا دلچسپ اصلاحی پروگرام اور فارغ ہونے والی طالبات نے الوداعی ترانہ پیش کیا بعدہ سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوۓ ناظم جامعہ مولوی عبدالرحمان ابن مولانا عبدالباری قاسمی صاحب نے بتایا کہ جامعہ میں تقریبا 1000 سے زاٸد طالبات ابتداٸی دینیات ناظرہ قرآن مع التجوید اردو فارسی اور عربی درجات میں رہ کر علوم نبوت کو حاصل کررہی ہیں۔جامعہ کے زیر اہتمام دس مقامات پر شاخیں بھی جاری ہیں۔جہاں تقریبا 500 طالبات علم دین کی بنیادی تعلیم حاصل کررہی ہے۔ 62 معلمات اپنی خاموش کن خدمت انجام دے رہی ہیں امسال 14 طالبات نے سند فراغت حاصل کی جامعہ کا سالانہ بجٹ 3600000 روپیے ہیں جو کہ بفضلہ تعالی اہل خیر حضرات کے تعاؤن سے ہی پورا کیا جارہا ہے۔اخیر میں مفتی صاحب کی دعا اور مولانا جمال ناصر ایوبی کے شکریہ کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا۔
اس موقعہ پر مولانا عبدالحمید ازہری صاحب ، مولانا سراج احمد قاسمی ، مولانا ریاض احمداشاعتی (احمدنگر) ، مولانا ابو اسامہ یوسفی ، حافظ محمد عثمان ، مولانا نثار ، حافظ محمد مصطفیٰ مولانا نیاز ملی ، مولانا فاروق ملی ، مولانا امتیاز صدیقی ، مفتی احتشام حسین ، قاری خالد اقبال ، قاری عبدالجلیل جلیلی ، حافظ عبد الخالق ، مولانا کلیم جمالی ، حافظ عارف اقبال ، مولانا اسماعیل جمالی ، افتخار سر کے علاوہ اطراف کے ائمہ مساجد و علماء کرام فارغ دونے والی طالبات کے سرپرست حضرات شریک رہے۔دعا ہے کہ اللہ پاک اس دینی ادارے کو مزید ترقیات سے نوازے اور اس کے فیض کو عام وتام فرماۓ آمین
ایک تبصرہ شائع کریں