مالیگاؤں میں نجی اسپتالوں میں من مانی فیس ,زبردستی سیزر اور آپریشن و ٹیسٹ کیخلاف فیڈریشن کی تشکیل
آل مالیگاؤں ڈونر گروپ کے زیرسرپرستی میں مالیگاؤں میڈیکل ہیلپ فیڈریشن کا قیام
مالیگاؤں 17 اکتوبر (پریس نوٹ) بروز جمعہ بعد نماز عشاء رات10بجے جاوید پہلوان کی آفس میں اقبال (برلا) صاحب کی صدارت میں ایک مشاورتی میٹنگ شہر بھر میں میڈیکل لائن سے عوام کو جو تکلیف ہورہی ہےخاص طور سے بڑے اسپتالوں میں من مانی فیس (بل) لی جارہی ہے جو ڈلیوری (زچگی) نارمل ہونا چاہیے اس کا زبردستی (بلا وجہ)سیزر (آپریشن) کیا جاتا ہے جس کی غیر واجبی بل وصول کی جاتی ہے شہر کی غریب عوام اسپتالوں کی غیر واجبی بل دینے سے قاصر ہے مجبور ہے آخرمیں چندے کی نوبت تک آجاتی ہے. لاک ڈاؤن میں کوڈ19 کے نام سے جو سارے شہر میں کھیل کھیلا گیا ان سب کی مخالفت اور ایک تحریک چلانے کے لیے آل مالیگاؤں بلڈ ڈونر گروپ کی سرپرستی میں مالیگاؤں میڈیکل ہیلپ فیڈریشن کاقیام عمل میں لایا گیا ہے اس فیڈریشن کا ایک وفد 20 اکتوبر بروز منگل کے روز شہر کے اڈیشنل کلکٹر پرانت آفیسر اڈیشنل ایس پی SP ڈی وائے ایس پی تمام ہی پولیس اسٹیشن کے PI پی آئی مالیگاؤں میونسپل کمشنر ہیلتھ آفیسر اور تمام ہی ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کو ایک میمورنڈم دے گا اور اگر کسی اسپتال کے بل کے بارے میں غیر واجبی بل کے بارے میں فیڈریشن کے پاس کوئی شکایت آئی تو مالیگاؤں میڈیکل ہیلپ فیڈریشن اس اسپتال کے باہر دھرنا آندولن کرینگے. اگر کچھ حالات بگڑے تو اس کی ساری زمہ داری اس اسپتال کے ڈاکٹروں پر ہوگی اس میٹنگ میں سفیق رانا صاحب - جاوید پہلوان - اقبال (برلا) سہیل ڈالریا - جمشید پترے والے شریف منصوری (صدر سماجودی پارٹی) - محمد اقبال (بالے)- لطیف بھائی - ارشد بھائی - اسلم بلڈر-نفیس بھائی - سفیق باکسر-عمران کرانہ-ماجد بلڈر-اسمٰعیل بلڈر- نہال پاسبان وغیرہ موجود تھے.
ایک تبصرہ شائع کریں