جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جلوس مبارکہ کی اجازت دی جائے، وزارت داخلہ سے آصف شیخ کا مطالبہ
ممبئی : 22 اکتوبر (پریس ریلیز) آج ممبئی میں آصف شیخ رشید نے ریاست کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور وزیر محصول بالا صاحب تھورات کے علاوہ وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف مطالبات پیش کئے جن میں جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر مالیگاؤں شہر میں جلوس مبارکہ کی اجازت طلب کیا گئی تو وہیں حال ہی میں موضوع بنے گرنا ڈیم کے متعلق بھی وزراء سے ملاقات کرتے ہوئے لیٹر دیا گیا ہے کہ اس پورے معاملہ کہ جانچ پڑتال کی جائے اسی طرح بالا صاحب تھورات سے مطالبہ کیا گیا کہ بیوہ، بزرگ اور معذوروں کو سرکاری وظیفوں دئیے جانے میں محصول محکمہ لاپرواہی کررہا ہے اس لیے جلد از جلد وظیفہ کیا رقم فراہم کی جائے ۔ اسطرح کی تفصیلات ممبئی سے آصف شیخ نے نمائندہ کو دی اور بتایا کہ جلوس عید میلادالنبی صل اللہ علیہ وسلم 30 اکتوبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر مسلم سماج کے افراد نے بڑے جوش و خروش سے عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم منایا کرتے ہیں ۔شہر بھر میں چراغاں کیا جاتا ہے، میلاد کی محفل سجائی جاتی ہے، غریبوں کو کھانا اور بے کسوں کیا مدد کی جاتی ہے، امن کا پیغام عام کرنے جلوس نکالا جاتا ہے، جگہ جگہیں جلسہ رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا جاتا ہے، مسجدوں میں نماز اور تلاوت کلام پاک کا اہتمام ہوتا ہے اور شہر سے پرامن جلوس نکالا جاتا ہے۔ اس جلوس میں ہر کوئی شامل ہوتے ہیں۔ چونکہ اس وقت کوویڈ ۔19 کے پھیلنے کی وجہ سے حکومت نے چار ماہ کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے جلوس کو نکالنا مشکل ہوگیا ہے۔ لیکن اب کورونا کا قہر تقریباً مالیگاؤں شہر سے ختم ہورہا ہے ۔اس لئے مالیگاؤں میں مسلم سماج کے مذہبی جذبات پر غور کرتے ہوئے جلوس عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم نکالنے کی اجازت دی جائے ۔اسطرح کا مطالبہ شیخ آصف نے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے کیا ہے.
ایک تبصرہ شائع کریں