کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد کورونا پازیٹیو، ہوئے ہوم کوارنٹائن


کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد کورونا پازیٹیو، ہوئے ہوم کوارنٹائن


نئی دہلی، 16 اکتوبر (ایجنسی) کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کورونا پازیٹیو (COVID-19) پائے گئے ہیں۔ غلام نبی آزاد نے خود ٹوئٹ کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد غلام نبی آزاد ہوم کوارنٹائن میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے رابطے میں آنے والے لوگوں سے کورونا کا ٹسٹ کرنے اور مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد غلام نبی آزاد نے ٹوئٹ کیا، ’میری کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے، میں اب ہوم کوارنٹائن میں ہوں، جو لوگ گزشتہ کچھ دنوں میں میرے رابطے میں آئے وہ برائے مہربانی پروٹوکول پر عمل کریں۔ غلام نبی آزاد سے قبل کانگریس کے سینئر لیڈر موی لال ووہرا، ابھیشیک منوسنگھوی، ترون گوگوئی اور آرپی این سنگھ سمیت کچھ اور کانگریسی لیڈر کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی