خوشبو پارک(درے گاؤں)میں کل جماعتی تنظیم کے اراکین کی ضیافت اور مشورتی میٹنگ کا انعقاد
موجودہ حالات میں ظلم اور نا انصافی کے خلاف متحدہ آواز بلند کرنے کی ضرورت پُرزور
مالیگاؤں، 4 اکتوبر (پریس ریلیز)کل جماعتی تنظیم کے بینرتلے جو اتحاد دیکھنے کو ملا وہ کعبۃ اللہ کا طواف کرتے وقت کے منظر کو یاددلادیا۔جن کی نسل وعلاقہ اور زبان سب الگ پھر بھی بندگی کے نام پر سب ایک ساتھ۔ آج مالیگاٶں کل جماعتی تنظیم کے اراکین بھی متحد ہیں اس طرح کا اظہار شہر کے مشہور و معروف سرجن ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب نے کیا۔
موصوف 4 اکتوبر 2020 اتوار دوپہر تین بجے خوشبو پارک درےگاٶں میں محمد اطہر اشرفی کی پرتکلف ضیافت کے بعد اراکین کی مختصر مشورتی میٹنگ سے مخاطب تھے جس کی صدارت ڈاکٹر صاحب نے خود کی موصوف نے مزید کہا کہ موجودہ سنگین حالات میں ظلم ونا انصافی کے خلاف متحدہ آوازبلند کرنے کی سخت ضرورت ہے بم بلاسٹ کے موقع پر جوحالات جماعت اہل حدیث کے ساتھ پیش آۓ اس پر کل جماعتی تنظیم نے بڑا ساتھ دیا اس پر جماعت کے احباب کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ابتداء میں شہر کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا عبدالحمید ازہری صاحب نے کہا کہ ملک ہندوستان کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں اب تو عدلیہ پر سے بھی لوگوں کا بھروسہ اٹھتا جارہا ہے بابری مسجد کوشہید کرنے والے ملزمین کی رہاٸ اس بات کا ثبوت ہے ملک سے انصاف کا گلہ گھونٹا جارہاہے ہم سب کو اسی طرح متحد رہ کر ظلم کے خلاف قانونی لڑائی جاری رکھنا ہے ہمیں اللہ کی ذات سے مایوس نہیں ہونا ہے ایک وقت ضرور آٸیگا کی حق اور انصاف کی جیت ہوگی۔کل جماعتی تنظیم کی لیگل ٹیم کے سرپرست جناب ایڈوکیٹ نیاز لودھی صاحب نے کہا کہ بم بلاسٹ کے موقع پر شہر مالیگاٶں میں کل جماعتی تنظیم کا قیام اورقانونی نقاط کے ساتھ مجرموں کے خلاف جد وجہد کرنااپنے آپ میں ایک کامیاب مثال ہے بعدہ محمد فیروز اعظمی صاحب نے کل جماعتی تنظیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ شہر مالیگاٶں کے مساٸل کو پارلیمنٹ تک پہنچایا گیا اور الحمد للہ تنظیم کی باتوں کو نہ صرف یہ کہ سنا گیا بلکہ اس پر کاروائی بھی ہوئی مزید آپ نے تنظیم سے متعلق تجاویز کو تحریری طور پر پیش کرنے کی درخواست کی۔ اس پر فضا اور صحت افزا مقام پر تمام اراکین کیلۓ پرتکلف ضیافت کا نظم سنی اشرف اکیڈمی کے صدر حاجی اطہر حسین اشرفی کی جانب سے تھا اس موقع پر اشرفی صاحب نے اکابر علمإ کی خدمت میں شال اور حاضر اراکین کو خوشنما سفید ٹاویل کاتحفہ پیش کیا اور اشرفی صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ اہلیان شہر کل جماعتی تنظیم سے بہت ساری امیدیں لگائی ہے شہر والوں کی بہتر خدمت اور ان کی نماٸندگی کل جماعتی تنظیم سے وابستہ ہے اور اللہ کی ذات سے امید ہے کہ یہ تنظیم آگے بھی اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوگی
اس موقع پرمولانا شکیل احمد فیضی یوسف الیاس حافظ اشفاق احمد محمدی مولانا جمال عارف ندوی صوفی سعید سعدی اکبر سیٹھ اشرفی مولانا حسن ملی عبدالعظیم فلاحی حافظ عنایت اللہ محمدی نورالعین صابری آصف حسین بوہرہ ایڈوکیٹ نہال انصاری حافظ عبیدالرحمن ڈاکٹر اخلاق احمد مولانا انوارالرحمن محمد ی مولانا مصطفی جمالی نصیر احمد انصاری قاری طفیل شاہد فیمس عارف نوری سفیان جمالی عبدالماجد جمالی مولانا شفیق فلاحی صفی عبدالماجد قادری عرفان رضا حفظ الرحمن شاہد اقبال ایڈوکیٹ عبدالرحمن کے علاوہ نیوز چینل کے احباب بھی شریک تھے۔ مولانا جمال ناصرایوبی نے پروگرام کی کاروائی کو بحسن وخوبی انجام دیا اطہر اشرفی کے شکریہ اور مولانا سراج احمد قاسمی کی پرسوز دعاپر مجلس کا اختتام ہوا۔
ایک تبصرہ شائع کریں