ضلع ناسک میں کورونا وبا کو قابو میں کرنے کی منصوبہ بندی: وزیر زراعت چھگن بھجبل
مالیگاؤں :22 نومبر / مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ہنگامہ مچا دیا ہے ۔دہلی، راجستھان، گجرات، ہماچل میں کورونا وبا سے بگڑتی صورت حال کے سبب ان ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے وہیں مہاراشٹر کے دیگر شہروں میں کورونا کے نئے مریضوں نے تشویش پیدا کردی ہے اسی طرح مہاراشٹر سرکار نے ریاست کی اسکولوں کو 23 نومبر بروز پیر سے اسکولوں کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ممبئی، تھانہ، پنویل، اورنگ آباد وغیرہ میں اسکولوں کو جاری کرنے کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے ۔ان علاقوں میں اسکولوں کو جاری نہیں کیا جائے گا ۔اسی ضمن میں ناسک ضلع پالک منتری چھگن بھجبل کی صدارت میں ناسک ضلع کلکٹر، کمشنر ،پولس حکام اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جہاں یہ فیصلہ لیا گیا ہے ناسک ضلع کے تمام اسکولوں و کالج 4 جنوری تک بند رہیں گے ۔اس بارے میں مزید رہنمایانہ ہدایات جاری کی جارہی ہے.
ایک تبصرہ شائع کریں