شہر میں جاری دواخانوں کو کارپوریشن کی نوٹس، رجسٹریشن کروانے آخری انتباہ، قانونی کارروائی ہوگی :مالیگاؤں ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے
مالیگاؤں،4 نومبر / چھ لاکھ سے زائد آبادی والے مالیگاؤں شہر میں سینکڑوں ہاسپٹل، کلنیک اور لیب جاری ہیں ان میں صرف 21 ہاسپٹل، 19 لیب اور گیارہ کلنیک اور دو ڈینٹل ہاسپٹل نے کارپوریشن سے قانونی طور پر رجسٹریشن حاصل کیا ہے ۔بقیہ دواخانے شہر بھر میں بغیر پرمیشن کے جاری ہے ۔اسطرح کی تفصیلات آج ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے نے اخباری نمائندوں کو دی اور بتایا کہ ان غیر رجسٹرڈ دواخانوں کو دو مرتبہ نوٹس دی گئی لیکن اب تک ان دواخانوں نے اپنا رجسٹریشن نہیں کروایا ہے اب مالیگاؤں کارپوریشن نے آخری اور سخت قدم بڑھاتے ہوئے فیصلہ لیا ہے کہ اگر ایک دو روز میں دواخانوں نے اپنا رجسٹریشن نہیں کروایا تو ان پر کارروائی کی جائے گی ۔اس ضمن میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے نے شہر کے دواخانوں اور ڈاکٹروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری دواخانوں نے اگر اب تک اپنا رجسٹریشن نہیں کروایا ہوگا تو وہ جلد از جلد اپنے دواخانوں کا رجسٹریشن کارپوریشن میں کروالیں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔ اور اگر ممکن ہوا تو سرپرائز وزٹ بھی کرتے ہوئے جانچ کی جائے گی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں