دیوالی کے بعد کھلیں گے اسکول اور مذہبی مقامات، دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی جگہ دئے جلائیں (وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے) ‏


دیوالی کے بعد کھلیں گے اسکول اور مذہبی مقامات، دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی جگہ دئے جلائیں (وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے) 

ممبئی 8 نومبر (ایجنسی) دیوالی کے بعد سے تمام احتیاط کے ساتھ مہاراشٹر میں اسکول کھولے جائیں گے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے  نے آج اتوار کو یہ جانکاری دی۔ ادھو ٹھاکرنے نے کہا کہ دیوالی کے بعد سے ہم تمام احتیاط کو برتتے ہوئے اسکولوں کو کھولنے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مذہبی مقامات کو بھی کھولا جائے گا۔ بتادیں کہ مہاراشٹر میں مذہبی مقامات کو کھولے جانے کو لیکر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ دیوالی کے بعد ہونے والی آلودگی کو لیکر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ آلودگی کووڈ-19 کے اثر کو بڑھا سکتی ہے۔ ادھو ٹھاکرنے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دیوالی پر پٹاخوں کی جگہ دئے جلائیں۔

پٹاخوں کی جگہ دئے جلائیں

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے  نے کہا کہ لوگوں کو پٹاخے جلانے سے بچنا چاہئے کیونکہ اس سے ہونے والی آلودگی سے کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کی حالت بگڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کے بعد 15 دن اہم ہوں گے۔ ہمیں دھیان رکھنا ہوگا تاکہ پھر سے لاک ڈاؤن لگانے کی ضرورت نہ پیدا ہو۔ ماسک کو ضروری بتاتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اعلی نے کہا کہ بھیڑ میں بغیر ماسک کے گھومنے والا کووڈ 19 کا مریج تقریبا 400 لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ ادھو ٹھاکر نے نے لوکل ٹرین کی خدمات کو لیکر کہا کہ ہم مرکزی حکومت سے عام لوگوں کیلئے لوکل ٹرین کی سروس شروع کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ اس پر جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

اسکولوں کو لیکر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے دی تھیں گائیڈ لائنس

اس سے پہلے سنیچر کو ادھو ٹھاکرے اور ریاستی اسکول کے وزیر تعلیم نے اسکولوں کو لیکر کچھ اہم ہدایت بھی لوگوں کو دی تھی۔ مہاراشٹر کے اسکول کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ ریاست کے اسکولوں میں نویں اور بارہویں کلاس کے طلبا کیلئے 23 نومبر سے اسکول پھر کھل جائیں گے۔ ورشا گائیکواڑ  نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ذریعے منعقد ایک ویڈیو کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ ٹھاکرے نےکہا کہ 9 ویں سے 12 ویں تک کی کلاس کووڈ19 سے متعلق گائیڈ لائنس کے ساتھ دیوالی کے بعد پھر شروع ہوں گی۔ وہیں ادھو ٹھاکرے نے کہا جو طلبا بیمار ہیں یا ان کے کنبے کے ممبر بیمار ہیں، انہیں اسکول نہیں بھیجا جانا چاہئے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی