راشٹریہ مسلم مورچہ کی ریاستی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار!
مالیگاؤں صدر اکبر سیٹھ اشرفی، نائب صدر محمد عارف نوری، مہاراشٹر باڈی کے لیے نورالعین صابری، ڈاکٹر ریاض خان کی نامزدگی
(محمد عارف نوری: نائب صدر راشٹریہ مسلم مورچہ صدر حفاظت گروپ)
مالیگاؤں 15 نومبر (پریس ریلیز) ظلم و نا انصافی، دستور کا تحفظ، امن و اتحّاد، اقلیتوں دبے کچلوں کو انصاف دلانے کے لئے ملک کے ہر شعبے، علاقوں میں بہوجن کرانتی مورچہ، بامسیف ،راشٹریہ مسلم مورچہ مسلسل کوشش کررہا ہے اسی سلسلے میں مالیگاؤں کے حبیب لانس میں ریاستی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ راشٹریہ مسلم مورچہ کے قومی صدر مولانا عبدالحمید ازہری صاحب، ریاستی صدر شیخ سلیم صاحب، ناسک ضلع صدر یوسف الیاس صاحب، شمالی مہاراشٹر کے سیکریٹری جاوید انور صاحب و دیگر ضلعوں، شہروں کے ذمہ داران کی موجودگی میں اس پروگرام میں راشٹریہ مسلم مورچہ کے عزائم، مقاصد، احوال کے ساتھ حاضرین سے مشورے بھی طلب کیئے گئے اس موقع پر مالیگاؤں شہر کی صدارت کے لیے جناب اکبر سیٹھ اشرفی صاحب، نائب صدر کے لیے محمد عارف نوری صاحب، اور ریاستی باڈی کے لیے نورالعین صابری صاحب و ڈاکٹر ریاض احمد خان کو منتخب کیا گیا۔ سانگلی ضلع سے آئے ہوئے شیعہ عالم مولانا محمد رفیق صاحب کو آل انڈیا کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ سنی اشرف اکیڈمی کے صدر الحاج اطہر حسین اشرفی، مدرسہ تجوید القرآن کے چیئرمین مولانا محمد ایوب قاسمی، جماعت اسلامی کے مولانا فیروز اعظمی، عبدالعظیم فلاحی، کل جماعتی تنظیم کے مولانا سراج احمد قاسمی، مولانا جمال عارف ندوی، خانقاہ چشتیہ الیاسیہ کے صوفی رمضان، سنی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد عطر والے، خانقاہ شمس الاولیاء کے صوفی مختار شمشی، محترمہ ایڈوکیٹ سجاتا منوہر، راہل انگڑے، مہالے، سنجے شیروڑے وغیرہ اسٹیج پر موجود رہے۔ آشیانہ مجددی فاؤنڈیشن، حفاظت گروپ مالیگاؤں، انجمن سرکار مفتی اعظم، امن گٹھنی ینتر ماگ یونین، بزم خلوص، یوا سینا پاور فاؤنڈیشن، اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن، رفیع احمد قدوائی ہاکرس یونین، سنی تعزیہ کمیٹی، سلیم رضوی گروپ، نوجوانان شیعہ جماعت مالیگاؤں، جمیعت العلماء، وفا ایجوکیشنل سوسائٹی، اور اس طرح بیشتر تنظیموں اور اداروں کی جانب سے راشٹریہ مسلم مورچہ کے پروگراموں کے لئے تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر علمائے کرام، معززین شہر، سیاسی وسماجی تنظیموں اداروں کے ذمے داران کے علاوہ کثیر تعداد میں شہریان موجود تھے۔ آخر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے پھول ہار اور شال پیش کرکے نئے عہدیداران کا استقبال کیا گیا۔اور نیک خواہشات پیش کی گئی۔
ایک تبصرہ شائع کریں