مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کا نقصان، پچاس سے ساٹھ افراد پر پولس نے مقدمہ درج کیا
مالیگاؤں : 17 دسمبر / پولس کنٹرول روم سے حاصل تفصیل کے مطابق کارپوریشن ملازم وجئے باپو سونونے (22 سال) ساکن پاٹل نگر کلکٹر پٹہ نے گزشتہ کل بدھ کے روز شام چھ بجے شکایت درج کروائی کہ 16 دسمبر کو شام ساڑھے چار بجے پچاس تا ساٹھ افراد پر مشتمل ایک گروہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن گیٹ کے قریب بنا ماسک لگا کر آئے اور کرکٹ کھیلنے کے لئے گراؤنڈ کا مطالبہ کرنے لگے تب میں اور میرے ساتھی شرد پوار، کیلاش بنشی لال ٹھاکرے کارپوریشن کے صدر دروازے پر ڈیوٹی کررہے تھے ۔ ایف آئی آر میں وجئے سونونے نے تفصیلی شکایت لکھتے ہوئے کہا کہ ہم ہجوم سے گزارش کررہے تھے کہ آپ ماسک لگا کر کم تعداد میں کارپوریشن میں داخل ہوسکتے ہیں لیکن ہجوم نے ہماری باتوں کو نظر انداز کیا اور ہمیں دھکا دیکر کمشنر آفس کی جانب بڑھے اور کمشنر آفس کی املاک کو توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نقصان پہنچایا ۔اور کانفرنس ہال کی کانچ بھی پھوڑ دی گئی اسطرح کارپوریشن کا دس ہزار روپے مالیت کا نقصان کیا گیا ہے ۔فریادی وجئے سونونے کی شکایت پر قلعہ پولس اسٹیشن نے ایف آئی آر نمبر 0449/2020 کے مطابق 50 سے 60 افراد کے خلاف تعذیرات ہند کی دفعہ 1960 کی قلم 143/147/188/2697 ،270 اور 427 کے ساتھ مہاراشٹر پولس ایکٹ 1951 کی قلم 37(1)C ،135 اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے پر 1984 کی قلم 3/7 کے تحت مقدمہ درج کیا کرلیا ہے ۔مزید تحقیقات قلعہ پولس کررہی ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں