سنجئے گاندھی نرادھار یوجنا کے تحت بزرگ و بیوہ فنڈ فوری ریلیز کیا جائے، مالیگاؤں ایف ڈی او میں آفیسران کی مستقل نامزدگی کی جائے
آصف شیخ رشید کی شہری مسائل پر ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے ملاقات
مالیگاؤں: 29 جنوری ( پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں میں حکومت کی سنجے گاندھی نرادھار یوجنا کے تحت ضرورت مند ضعیف العمر ، بے سہارا افراد ، بیوہ خواتین کو معاشی امداد ملنے میں کافی دُشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اوراس دفتر میں مستقل تحصیلدار کی تقرری نہیں ہورہی ہے ، غریب عوام کے داخل عریضوں کو منظوری نہیں مل رہی ہے ، حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ میں تاخیر ہورہی ہے ان تمام شکایتوں کی روشنی میں سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کو ایک میمورنڈم دیا جس میں کہا گیا کہ شہر کی بڑی آبادی جھوپڑ پٹیوں میں آباد ہے اور ان غریب بستیوں کی عوام سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، اس لئے حکومت کی مذکورہ اسکیم سے ان غڑیب عوام کو فائدہ ملنا چاہئے ، لیکن اس محکمہ کی متعلقہ آفس سے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ، حکومت کی گرانٹ نہ ملنے سے اس اسکیم سے فائدہ اُٹھانے والے ضعیف العمر بے سہارا اور بیوہ خواتین کو بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، اس لئے حکومت کی اس اسکیم سے ہر اہل افراد کو فائدہ ملے ، حکومت کی ان اسکیموں پر پابندی سے عمل آوری کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے ، گذرے آٹھ سے نو ماہ سے حکومت نے اس اسکیم کی گرانٹ ریلیز نہیں کی ہے ، اس پر خط و کتابت کیا جائے تا کہ پریشان حال ان غریب اور مستحق افراد کے گذر بسر ، دوا گولی کا نظم ہوجائے ۔ اس پر کلکٹر سورج مانڈھرے نے فوری کاروائی کرنے کا تیقن آصف شیخ کو دیا ہے ۔ اسی طرح شہر مالیگاؤں میں بڑی تعداد میں پاور لوم پر مزدوری کرتے ہیں اور سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شہر میں راشن کارڈ صارفین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے ۔ اس طرح کی نشاندہی سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید نے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے کی اور بتایا کہ اس صورتحال کے باوجود مقامی ایف ڈی او میں مستقل آفیسر نامزد نہیں کیا جارہا ہے، جس کے باعث راشن دُکان دار بے لگام ہورہے ہیں اور اپنے حساب سے راشن کارڈ ہولڈروں کو اناج تقسیم کررہے ہیں ۔ موصوف نے اپنےمکتوب میں یہ بھی کہا کہ پہلے سیتو آفس ، ایف ڈی او محکمہ میں ہی تھا ، لیکن اب آفس کو تحصیل آفس میں منتقل کردیا گیا ہے ، جس سے شہریان کو تکلیف ہورہی ہے ۔ اس طرح سے جن شہریان کو راشن کارڈ علاحدہ کرنا ہو جونے اور خستہ حال راشن کارڈ کو تبدیل کرنا ہو تو بھی شہریان کو بہت زیادہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، لہٰذا اس دفتر کے لئے مستقل ایف ڈی او کی نامزدگی کی جائے گی ۔ وہیں اس دفتر میں افرادی قوت کی تعداد بھی بڑھائی جائے اور شہریان کے مسائل حل کئے جائیں ۔
ایک تبصرہ شائع کریں