کارپوریشن شہری حدود میں گھر پٹی سروے کے خلاف عوامی تحریک کا آغاز ، سروے ردّ نہیں کیا گیا تو شہری ترقیات محکمہ اور ہائی کورٹ سے رجوع ہوا جائے گا
املاک سروے کی تجویز کارپوریٹر عبدالماجد نے نہیں بلکہ شیخ رشید کی ہے ، اسمبلی کی شکست کا بدلہ لینے کیلئے برسر اقتدار کی سازش : ڈاکٹر خالد پرویز
مالیگاؤں،١٢ فروری (نامہ نگار) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ذریعے شہر میں کرواۓ جارہے املاک سروے کی ہم مخالفت کرتے ہیں کیونکہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں نئے مکانات کی تعمیر کا سروے کرتے ہوئے اس پر پرانے دام کے مطابق گھر پٹی لگانے کی تجویز جنرل بورڈ میں لائی گئی تھی لیکن برسر اقتدار نے ٹینڈر ایسا نکالا کے نئے سرے سے شہر کی تمام املاک کا جائزہ لیکر کمپنی سروے کرے گی جس میں گھر کی تعمیر ، سائز ، ٹوائلٹ باتھروم ، کمرے ، ٹائلس وغیرہ کی نشاندہی کرتے اضافی شرح سے ٹیکس لگایا جاۓ گا جوکہ عوام کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا اسطرح کا اظہار خیال اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں مجلس اتحادالمسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے کیا ، موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کمشنر کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں گھر کی تعمیر کا اجازت نامہ اور کام مکمل ہوجانے کے بعد کملیشن سرٹفیکیٹ ضروری ہوگا اور نہ رکھنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اسی طرح ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ قانون کے مطابق 223 روپے کی ملکیت کے حساب سے سروے کیا جانا چاہئے لیکن برسر اقتدار نے اسٹینڈنگ کمیٹی نے تجویز منظور کرتے ہوئے 585 فی ملکیت کر دی ہے اور اسکا ٹھیکہ ناگپور کی کولبو کمپنی کو دے دیا ہے ، برسر اقتدار کی نیت گھپلہ بازی کی نظر آتی ہے ، ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ پورے شہر کو پہلے سے ہی گھر پٹی زیادہ لگائی جارہی ہے اور اسکے علاوہ پانی پٹی میں ہر سال 5 فیصد کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے ، موصوف نے کہا کہ برسر اقتدار صرف اور صرف اسمبلی کی ہار کا بدلہ لینے کیلئے عوامی املاک کا سروے کیا جارہا ہے ، شہر کے صنعتی اور کاروباری حالات پہلے سے ہی بہت خراب ہے ، ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ جس سرکلر کا حوالہ اور مہاسبھا نمبر 17 کی منظور شدہ تجویز 283 مورخہ 17 جنوری 2019 کا دیا گیا سراسر جھوٹ اور عوام کے ساتھ دھوکہ ہے ، ڈاکٹر خالد نے کہا کہ جس تجویز کی حمایت کارپوریٹر عبدالماجد کے نام سے بتائی جارہی ہے وہ حقیقت میں خود شیخ رشید کی جانب سے پیش کی گئی ہے اور سکھا رام گھوڑکے اس عنوان کے غیر جنابدار رہے ہیں ، ڈاکٹر خالد پریز نے کہا کے مذکورہ سروے بند نہیں کیا گیا تو ہم عوامی سطح پر بڑی تحریک چلائینگے ، اور مہاراشٹر کے چیف سیکریٹری برائے اربن ڈیولپمنٹ کو شکایت بھی کرینگے ، پھر بھی ہمارے مطالبات قبول نہیں کئے گئے تو ہائی کورٹ کا راستہ اپنایا جائے گا ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن کارپوریٹرس ، ملازمین اور مئیر کی ایماں پر یہ کام کیا جارہا ہے اس سے کارپوریشن کا مالی نقصان ہوتا نظر آرہا ہے اسلئے ان افسران کو سسپینڈ کرتے ہوئے عوامی نمائندوں کی رکنیت باطل کی جائے ، اس کانفرنس میں عبدالماجد یونس عیسیٰ ، آمین فاروق ، وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا ، اسکے علاوہ پریس کانفرنس میں سہراب اعظمی ، تنویر ذولفقار ، راجو گائیڈ ، محمد حسین انصاری ، اسرائیل اسو ، ایاز ہلچل ، لئیق حاجی ، ساجد عبدالرشید،گریس بورسے ،ابراہیم سائیکل والے سبحان راکسی، جمال ناصر، امانت اللہ پیر محمّد ، رمجو ممبر ،ابراہیم گھبو شاہد خان وغیرہ افراد شریک تھے آخر میں حامد حسین نے رسم شکریہ ادا کیا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں