قرآن مجید کے پیغامات کو عام کرنے کے مقصد کے تحت آسان اردو ترجمہ کیا گیا : مترجم مولانا ثناء اللہ محمدی
مالیگاؤں (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے زیر اہتمام اردو ترجمہ قرآن بنام "آسان قرآن" کتاب کا اجراء بروز پیر 12 اپریل 2021 کو بمقام مسجد مہا عبدالطیف الشایع (مسجد خلیل فیضی) عائشہ نگر میں عمل میں آیا. آسان قرآن اردو ترجمہ کتاب کا اجراء مولانا ارشد مختار محمدی (صدر جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی, ممبئی) کے بدست مبارک سے ہوا. قرآن کریم کا اردو زبان میں ترجمہ حافظ ثناء اللہ مدنی (مقرر, پیس ٹی وی و آئی پلس چینل) نے مکمل کیا. اس کتاب کی نثر و اشاعت کا کام ثناء ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ممبئی اور البر فاؤنڈیشن ممبئی کے زیر اہتمام ہوا. مولانا ارشد مختار محمدی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ قرآن مجید کا اردو ترجمہ ایک عظیم کارنامہ ہے اور تحریک بھی ہے. جس سے عام لوگوں کو قرآن سمجھنے میں آسانی پیدا ہوگی. کیونکہ قرآن مجید زندگی کے ہر شعبہ میں ہدایت کا ذریعہ ہے. اس کتاب کے اردو ترجمہ اتنے عام فہم میں کیا گیا ہے کہ عام آدمی بھی بآسانی پڑھ کر سمجھ سکتا ہے اور قرآن کریم کی برکتوں سے آراستہ ہوسکتا ہے. مترجم قرآن مولانا ثناء اللہ محمدی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اللہ نے توفیق دی اور قرآن کریم کے اردو زبان میں ترجمہ کرنے کی سعادت نصیب ہوئی. انھوں نے کہا کہ وہ اس کتاب کو جامعہ محمدیہ منصورہ کیمپس کے بانی مرحوم مولانا مختار احمد ندوی کے نام منسوب کرتے ہیں. انھوں اس بات کا اقرار بھی کیا کہ قرآن مجید کا اردو ترجمہ کا مقصد قرآن کے پیغامات کو عام کرنا ہے نیز عام لوگوں تک آسان زبان میں پہنچانا ہے تاکہ لوگ اس سے استفادہ کریں. اس موقع پر بطور مقررین خصوصی مولانا شفاء اللہ سلفی (البر فاؤنڈیشن ممبئی), ڈاکٹر سعید فیضی, مولانا نظام الدین محمدی, مولانا راحت اللہ فاروقی اور مولانا انصار زبیر محمدی نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا. اس پروگرام کا آغاز حافظ اسرارالمتین (امام و خطیب, مسجد مہا عبدالطیف الشایع) نے تلاوت قرآن سے کیا. مولانا عطاء اللہ محمدی نے نظامت کے فرائض کو بخوبی نبھاتی اور رسم شکریہ بھی ادا کیا.اس پروگرام کے ترتیب دینے میں حافظ اشفاق محمدی کی محنت قابل ستائش ہے. تقریب اجراء میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر سعید احمد فیضی (امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث مہاراشٹر), مولانا ارشد مختار محمدی (صدر, جامعہ محمدیہ منصورہ), مولانا انصار زبیر محمدی, مولانا راحت اللہ مدنی, مولانا ثناء اللہ میرٹھی, حافظ اشفاق محمدی, مولانا نظام الدین محمدی, مولانا عطاء اللہ محمدی, مولانا ہارون محمدی اور دیگر علماءکرام نے شرکت کی.
ایک تبصرہ شائع کریں