مولانا کلیم صدیقی کی بے جاگرفتاری انتہائی تشویشناک ہے۔ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ


مالیگاؤں ٢٣، ستمبر (پریس ریلیز) گذشتہ روز ملک کے نامور عالم دین مولانا کلیم صدیقی اور ان کے ساتھیوں کی بے جا گرفتاری کی خبر ملک اور عالم اسلام کے لئے انتہائی تشویشناک تھی۔ مولانا اشاعت اسلام کے حوالے سے بہت مقبول شخصیت ہیں۔ ان کی تحریر اور دعوت، بہت سے غیر مسلموں کے قبول اسلام کا سبب بنی ہے۔ مولانا کلیم صدیقی کے اوپر جبرا تبدیلئ مذہب کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔ ہندوستان کا ہر باشعور طبقہ جانتا ہے کہ اسلام کے ماننے والے کسی غیر مسلم کو جبراً اسلام میں داخل نہیں کرواتے۔لیکن فرقہ پرست سیاست دان تبدیلی مذہب میں جبراً،لفظ کا استعمال کرکے ظالمانہ کاروائی کرکے ووٹ بینک کی سیاست کرتی ہے اور اس طرح کی حرکتیں کرکے ملک میں فرقہ وارانہ ماحول اور بدامنی کی فضاء پیدا کرتے ہیں۔ جبکہ ملک کے آئین کے مطابق ہر کسی کو اپنے مذہب پر عمل یااس کی تبلیغ کا قانونی حق حاصل ہے۔


مولانا کلیم صدیقی کی بے جا گرفتاری پر صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر پرزور مذمت کرتی ہے اورحکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ مولانا کو فوری طور پر باعزت رہا کیا جائے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی