بلڈانہ میں صوبائی جمعیت اہل حدیث کے 2022 کے کیلنڈر کی رونمائی کی گئی ضلعی جمعیت اہل حدیث بلڈانہ کی کارکردگی ایک رول ماڈل ہے۔ (حافظ عنایت اللہ محمدی،ناظم صوبائی جمعیت)

 صوبائی جمعیت اہل حدیث کیلنڈر اجراء 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مورخہ 29 اکتوبر 2021 بروز جمعہ بعد نماز عصر بلڈانہ کی ایک ہوٹل کے ڈائیننگ ہال میں بلڈانہ جمعیت کے متحرک وفعال رکن ندیم بھائی نے کمپیوٹر اور اسکرین کے ذریعے ضلعی جمعیت اہل حدیث بلڈانہ کی دینی،تعلیمی،دعوتی اور ملی قومی وفلاحی خدمات کے ساتھ ساتھ بیت المال اور دیگر کارکردگیوں کو بڑی تفصیل کے ساتھ اجاگر کیا۔ 

اس کے بعد صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب نے اپنے تاثرات کلمات میں ضلعی جمعیت اہل حدیث بلڈانہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر بلڈانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ 

بعدہ صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی، بلڈانہ جمعیت کی کارکردگی سے متاثر ہوکر کہا کہ یہ پورے ملک کے لئے ایک رول ماڈل ہے اور اس طرح کی کارکردگی اور کام ہرجگہ ہونے چاہیے۔ ناظم صاحب نے  بلڈانہ جمعیت کےذمے داران کی بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ صوبائی جمعیت ہرقدم پہ بلڈانہ جمعیت کے ساتھ تعاون کرے گی۔ان شاء اللہ 

دھولیہ کے مولانا جمال الدین محمدی نے بھی مبارک باد دی اور دعاؤں سے نوازا۔

اس کے بعد مدیر الجامعہ محمدیہ شیخ ارشد مختار محمدی نے کہا کہ اس سے قبل بھی میں نے یہاں کا دورہ کیا اور کارکردگی سے کافی متاثر ہوا اور میں چاہتا تھا کہ بلڈانہ میں مسجد کی تعمیر ہو تاکہ مزید منظم انداز میں کام کیا جاسکے اور بلڈانہ جمعیت کے ذمے داران کوکہا کہ وہ لوگ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کی سرپرستی میں اپنے کام کو جاری رکھیں۔

آخر میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر اور جامعہ محمدیہ منصورہ کے ذمے دارو اساتذہ کے ہاتھوں، صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے 2022کے کیلنڈر کی رونمائی کی گئی۔

اس کے بعد بلڈانہ کے خالد بن ولید نگر میں دوسری نئی مسجد کی تقریباً بارہ ہزار اسکوائر فٹ جگہ کا معائنہ کیاگیااور وہیں پر مغرب،عشا کی نماز ادا کی گئی۔

 ان شاءاللہ اس جگہ پر مستقبل میں دفتر، عیدگاہ ،ہاسپٹل وغیرہ کا قیام جیسے عزائم شامل ہیں۔

دعا ہیکہ اللہ تعالیٰ ان سارے کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہونچائے۔آمین

اس کے بعد صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کا وفد مالیگاؤں کے لئے روانہ ہوا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی