مالیگاؤں 12 نومبر بروز جمعہ بند اور تشدد معاملے میں پولیس ڈپارمنٹ کیجانب سے غیر قانونی اقدامات کے خلاف مہاراشٹر جــــــنتادل سیکولر وفد کی وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل ,, اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس(DG) سے دو ٹوک بات چیت

 


مالیگاؤں 23 نومبر (پریس ریلیز) آج بروز منگل 23 نومبر دوپہر دو بجے ممبئی منترالے میں جنتادل سیکولر کے ایک وفد نے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس(DG) مہاراشٹر سے ملاقات کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر میں 12 نومبر بند اور تشدد کو لیکر کئی اہم نکات نکات پر 38 منٹ تک تفسیلی گفتگو ہوئی آج جنتادل سیکولر کی جانب سے وزیر داخلہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جس پر جنتادل سیکولر اقلیتی سیل صدر ساجد نہال احمد صاحبہ, ایڈوکیٹ خلیل انصاری صاحب,بزرگ و سینٸر صحافی کلیم دانش صاحب,  جسٹس بی جے کولسے پاٹل ممبئی  , پرتاب ہوگاڑے, حافظ متین خان ممبئی, سلیم بھاٹی ممبئی, کے علاوہ دیگر ذمے داران کے دستخط سے وزیر داخلہ کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے موجودہ حالات اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے غیر قانونی اقدامات پر دو ٹوک بات چیت کی گئی وزیر داخلہ سے ملاقات کے مقررہ وقت کی مناسبت سے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (DG) مہاراشٹر وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل کی آفس میں پہلے سے ہی موجود تھے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے انھیں جنتادل سیکولر وفد سے بات چیت کرنے خصوصی طور پر بلایا تھا ,, اور جنتادل سیکولر لیڈران نے لیٹر کے ذریعے اپنے مطالبات رکھتے ہوئے کئی اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا ۔۔ 

1 ) سپریم کورٹ کے قانون کیمطابق ایک ہی کیس میں الگ الگ ایف آئی آر داخل نہیں ہوسکتی ہے لیکن مالیگاؤں پولیس کیجانب سے ایک ہی کیس میں الگ الگ ایف آئی آر داخل کرتے ہوئے کئی کئی دنوں تک ملزمین کو پولیس کسٹیڈی میں رکھا گیا جو کہ انتہائی غیر قانونی عمل رہا اس کی تحقیق ہونا چاہئے ۔۔۔

2 ) مالیگاؤں پولیس کیجانب سے بند اور تشدد معاملے 307 اور 395 کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا گیا جو کہ پولیس کیجانب سے غیر قانونی عمل ہے 307 اور 395 جیسی قلم کو فوراً ہٹایا جائے ۔۔


3 ) کسمبا روڑ کیجانب سے جو جتھا آیا اور وہ کن لوگوں کی منصوبہ بندی سے اور کس سازش کے تحت آیا اس کی تحقیق انتہائی ضروری ہے کہ اس جتھے سے کن لوگوں کے اشاروں پر تشدد برپا کیا ؟؟؟ 

4 ) دھارمک , مذہبی , سیاسی,  سماجی,  آرگنائزر اور جن تنظیموں نے بند کی حمایت کی تھی ان پر جو دنگا فساد کا کیس داخل کیا گیا ہے 307 اور 395 جیسی قلم لگا کر انھیں حراساں کیا جارہا ہے پولیس کیجانب سے غیر قانونی عمل ہے ایسے معززین پر سے کیس واپس لئے جائیں 

5 ) رضاء اکیڈمی آفس پر خاتون پولیس آفیسر ڈی وائے ایس پی لتا ڈھونڈے کیجانب سے دیر رات گئے چھاپہ ماری کاروائی اور آفس کا تالہ توڑ کر آفس میں داخل ہونا ایک غیر قانونی عمل ہے رضاء اکیڈمی آفس کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہونے کے خلاف شہر ڈی وائے ایس پر قانونی کاروائی کی جائے ۔ 

6 ) ودھان سبھا میں حضرت محمد ﷺ کے تعلق سے مہاراشٹر اسمبلی میں ایک قانون منظور کیا جائے کے جو بھی حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرتا ہو ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی ہو اور ایسے احتجاجی معاملات پر روک لگے جس کی وجہ سے ہمیشہ حالات خراب ہوتے ہو ۔۔۔۔

مالیگاؤں شہر میں 2001 کے بعد سے آج تک کوئی فساد نہیں ہوا یہاں تک کے مالیگاؤں شہر میں 2006 اور 2008 میں بھیانک بم دھماکے ہوئے تب بھی مسلمانوں نے صبر کیا اور مالیگاؤں شہر میں ہندو مسلم ایکتا قائم رہی لیکن 12 نومبر کے پر امن بند کو جن لوگوں اور جن گروپ جتھے نے منصوبہ بند طریقے سے فساد برپا کرنے کی کوششیں کی ایسے افراد پر ثبوتوں اور فوٹیج اور ویڈیوکلپ کی بنیاد پر سخت کاروائی کی جائے دھارمک, مذہبی,  سیاسی,  سماجی,  اور شہر کے معتبر افراد پر پولیس کیس واپس لیں ۔۔ اس طریقے کی تمام باتیں جنتادل سیکولر وفد نے وزیر داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس( DG) مہاراشٹر کے روبرو پیش کی وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل صاحب نے آٹھ روز کے اندر مکمل کاروائی کرنے کا یقین دلاتے ہوئے پولیس اعلی حکام سے فوراً رپوٹ طلب کی ہے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی