جنتادل کو چھوڑ کر ماجد چمڑے والا سینکڑوں افراد کے ساتھ این سی پی میں شامل
راشٹروادی بھون ممبئی میں جینت پاٹل ،اجیت پوار و شیخ آصف کی موجودگی میں این سی پی کو مضبوط بنانے کا عزم
رئیس عثمانی ،شرجیل انصاری بھی اپنے گروپ کے ساتھ راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل، گھاگ سیاسی چہرے بھی این سی پی کے رابطے میں
ممبئی (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کی عوامی و فلاحی اور سیاسی سرگرمیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مسلسل عوامی رابطہ بڑھاتے ہوئے موصوف این سی پی کو مضبوط کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں آج شیخ آصف کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کا پرچم تھامنے والوں میں معاون کارپوریٹر حاجی عبدالماجد چمڑے والا اپنے سینکڑوں ورکروں کے ساتھ جنتا دل سیکولر کو چھوڑ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں ۔اسی طرح ایم ڈی ایف کو چھوڑ کر رئیس عثمانی اور شرجیل انصاری بھی اپنے گروپ کے ہمراہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے پرچم تلے عوامی و فلاحی اور سماجی خدمات انجام دینے کیلئے تیار ہوگئے ہیں ۔اس سلسلے میں آج ممبئی میں راشٹروادی بھون پر منعقدہ تقریب استقبال میں این سی پی کے صوبائی صدر جینت پاٹل اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار و مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی موجودگی میں جنتا دل سیکولر کو چھوڑ کر آنے والے ماجد حاجی چمڑے والے اور رئیس عثمانی ،شرجیل انصاری سمیت سینکڑوں افراد کو راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل کرتے ہوئے انکا استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر اجیت دادا پوار نے کہا کہ کام کرنے والے اسے جیالوں سے یقیناً مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی مضبوط ہوگی اور ہم آنے والے دنوں میں شہر کو بہترین تحفوں سے نوازیں گے ۔اس موقع پر این سی پی کے ریاستی صدر جنیت پاٹل نے کہا کہ عوامی و فلاحی اور سماجی خدمات کو انجام دینے کیلئے این سی پی کا پلیٹ فارم سازگار ہے اس لئے عوام این سی پی سے جڑ کر اپنی خدمات انجام دیں. انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی شیخ آصف کی قیادت میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہورہی ہیں ۔یہاں اجیت پوار، جینت پاٹل اور شیخ آصف نے ماجد حاجی چمڑے والے گروپ اور رئیس عثمانی و شرجیل انصاری کا این سی پی میں خیر مقدم کرتے ہوئے انکا والہانہ استقبال کیا ۔راشٹروادی بھون میں تقریر کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے ہم انتھک محنت کررہے ہیں اور یقیناً ایسے عوامی خادمین کا ساتھ این سی پی کو ملتا رہا تو شہر میں پارٹی مضبوط تو ہوگی ہی اور عوامی کام کاج میں بھی تیزی آئے گی ۔آصف شیخ نے کہا کہ ابھی ایسے گھاگ سیاسی افراد بھی این سی پی میں شامل ہونے کیلئے ہمارے رابطہ میں ہیں اور بہت جلد ہم اپوزیشن کو پھوڑ کر کام کرنے والے افراد کو این سی پی میں شامل کریں گے ۔انہوں نے نئے ممبران کا استقبال کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ۔یہاں ماجد چمڑے والا، رئیس عثمانی اور شرجیل انصاری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عوامی و سماجی کام کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ۔اس موقع پر شکیل جانی بیگ،عقیل انصاری ،جاوید بیگ سمیت این سی پی کے سینکڑوں ورکرس حاضر تھے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں