اسدالدین اویسی (مجلس اتحاد المسلمین) کا ساتھ چھوڑ کر شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے بہوجن سماج پارٹی میں گھر واپسی کی، اعظم گڑھ سے لڑیں گے لوک سبھا کا ضمنی الیکشن

اسدالدین اویسی (مجلس اتحاد المسلمین) کا ساتھ چھوڑ کر شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے بہوجن سماج پارٹی میں گھر واپسی کی، اعظم گڑھ سے لڑیں گے لوک سبھا کا ضمنی الیکشن

گڈو جمالی کی گھر واپسی 

لکھنو (ایجنسی) اترپردیش میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین AIMIM کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اعظم گڑھ ضلع کے قدآور لیڈر اور یوپی کے اسدالدین اویسی کی لاج رکھنے والے شاہ عالم عرف گڈو جمالی  نے بہوجن سماج پارٹی BSP میں گھر واپسی کرلی ہے۔ مایاوتی نے انہیں اعظم گڑھ لوک سبھا سے ضمنی انتخابات کے لئے امیدوار بنایا ہے۔ یہ سیٹ اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے۔ 

دراصل، اسدالدین اویسی کی پارٹی کے ٹکٹ پر تقریباً 100 سے زیادہ لیڈر یوپی میں الیکشن لڑے تھے، ان سب کی ضمانت ضبط ہوگئی تھی۔ ایک گڈو جمالی ہی تھے، جنہوں نے اعظم گڑھ کی مبارکپور لوک سبھا سیٹ سے اپنی ضمانت بچالی۔ آپ کو بتادیں کہ شاہ عالم عرف گڈو جمالی اعظم گڑھ سے تعلق رکھتے ہیں اور اعظم گڑھ سماجوادی پارٹی کا گڑھ کہا جاتا ہے۔ پہلی بار سال 2012 میں وہ مبارکپور سیٹ سے رکن اسمبلی بنے اور پھر 2017 میں بھی الیکشن جیتے۔ حالانکہ دونوں ہی الیکشن میں بی ایس پی کی حالت خراب نظر آئی، لیکن گڈو جمالی دونوں ہی بار اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب رہے۔


واضح رہے کہ اعظم گڑھ ضلع کی سبھی دس سیٹوں پر سماجوادی پارٹی کا پرچم لہرا رہا ہے۔ رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے یہ سیٹ چھوڑ دی ہے۔ وہ کرہل سیٹ سے رکن اسمبلی بنے رہیں گے اور یوپی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کردار نبھائیں گے۔ اب اکھلیش یادو کے اعظم گڑھ سیٹ چھوڑنے کے بعد مقامی سیاست میں سرگرمی تیز ہوگئی ہے۔ گڈو جمالی واپس بی ایس پی کا دامن تھام کر لوک سبھا ضمنی انتخابات میں اتر گئے ہیں۔ ضلع کی سیاست میں ان کی پکڑ مضبوط مانی جا رہی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی