رمضان المبارک میں پانی لائٹ وصاف صفائی پر خصوصی توجہ دینے حکام کو ہدایات مالیگاؤں میونسپل کمشنر و ہیڈ آفیسران سے میئر اور شیخ رشید کی ہنگامی میٹنگ

 رمضان المبارک میں پانی لائٹ وصاف صفائی پر خصوصی توجہ دینے حکام کو ہدایات

مالیگاؤں میونسپل کمشنر و ہیڈ آفیسران سے میئر اور شیخ رشید کی ہنگامی میٹنگ

 مالیگاؤں (نامہ نگار ) آنے والے ہفتہ سے شروع ہونے والے مسلمانوں کے مقدس و بابرکت رمضانُ المبارک کا آغاز ہورہا ہے ۔ اس مہینہ میں شہر بھر میں صاف صفائی کا نظام بہتر رہے ، گلی محلوں سمیت چوک چوراہوں کے اسٹریٹ لائٹ جاری رہیں ، اس مقصد کو لے کر کل دوپہر چار بجے میونسپل میئر کے دفتر میں میونسپل کمشنر معاون کمشنر کے ساتھ ساتھ محکمہ لائٹ اور محکمہ صاف صفائی کے انچارج آفیسران اور سٹی انجینئر کے ساتھ رائونڈ ٹیبل میٹنگ ہوئی ، میں میئر طاہرہ شیخ اور شیخ رشید موجود رہے تھے۔ اس موقع پر شیخ رشید نے معاون کمشنر ہیم لتا ڈوگرے اور نگراں کمشنر برائے صفائی انیل پارکھے کو صاف طور پر ہدایت دی کہ سابقہ برس کی طرح امسال بھی صبح کی صاف صفائی کے ساتھ ساتھ رات میں آٹھ بجے کارپوریشن اور پرائیویٹ ٹھیکے دار کی گھنٹہ گاڑیوں سے صاف صفائی کا کام کرایا جائے ۔ خاص طور پر مساجد کے اطراف کی گندگی فوری اُٹھائی جائے ۔ اسٹریٹ لائٹ کے معاملہ میں ہورہی لاپرواہی پر شیخ رشید نے لائٹ انچارج پوار پر کافی برہم نظر آئےاور سخت الفاظ میں کہاکہ ٹھیکے داروں کو اسٹریٹ لائٹ چالو رکھنے کی سخت ہدایت دی جائے ۔ سٹی انجینئر کیلاش بچھائو نے کہا کہ کسمبا روڈ پر ٹریفک اور افطاری بازار کے لئے حائل دُشواریوں کو فوری ختم کیا جائے اور عوام کو راحت دینے کا کام کیا جائے۔ 

موصوف نے آفیسران کو سخت الفاظ میں کہا کہ رمضانُ المبارک میں اندھیرے اور گندگی کی عام شکایت نہیں چاہئے اس کی ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ سحری کے وقت تین بجے سے لے کر پانچ بجے تک پانی سپلائی نہیں ہوگی کیونکہ اِس وقت عامۃ المسلمین اوقات سحر میں مصروف ہوتے ہیں ۔ پانچ بجے سے شام چھ بجے تک ریگولر پانی کی ترسیل جاری رہے گی اور افطاری کے وقت چھ بجے سے لے کر آٹھ بجے تک پانی کی ترسیل نہیں ہوگی ، اس لئے اس درمیان بھی مسلمانانِ شہر افطاری میں مصروف رہا کرتے ہیں ، لہٰذا عوام کارپوریشن کی جانب سے دی گئی اس سہولت کو ذہن نشیں کرلیں ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی