این سی پی بھون پر روزہ داروں کیلئے مہینہ بھر روزہ افطاری کا خصوصی اہتمام
شہریان، مسافرین ،خریداری کیلئے بازار میں آنے والے روزہ داروں اور مدارس کے سفراء کیلئے راشٹروادی کانگریس کا روزہ افطار پروگرام ظاہر
مالیگاؤں (پریس ریلیز) رمضان المبارک کے مقدس ایام میں ہر طرح سے نیکی کو بٹورنے کیلئے ہر مسلمان تگ و دو میں لگا رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عام دنوں سے زیادہ مسلمان رمضان المبارک میں عبادت میں مشغول رہا کرتا ہے وہیں مخیران قوم و ملت و صاحب مال افراد رمضان المبارک میں جہاں غریبوں مسکینوں کیلئے دادرسی کرتے ہیں وہیں پورے ماہ کیلئے وہ روزہ افطاری کا اہتمام بھیج کیا کرتے ہیں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ نیکی مل سکے ۔اسی ضمن میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے آج راشٹروادی کانگریس بھون پر تمام ونگ و عہدیداروں کے مابین ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے آصف شیخ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے روزہ سے لیکر آخری روزے تک این سی پی کی جانب سے روزہ افطار کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے ۔
آصف شیخ نے کہا کہ این سی پی بھون سے متصل اراضی پر عارضی طور پر ایک ٹینٹ بنایا گیا ہے جہاں شہریان مالیگاؤں کیلئے افطار کا نظم بہترین طریقہ سے کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہر و بیرون شہر کے افراد، خریداری کیلئے آنے جانے والے روزہ دار، مدارس کے سفراء اور مسافرین کے لئے افطار کا نظم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی عوام بھی اس روزہ افطار سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔
آصف شیخ نے بتایا کہ روزہ افطار کی تیاری کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مختلف سیل و ونگ کے اراکین اپنی خدمات پیش کریں گے اور خود آصف شیخ بھی موجود رہیں گے تاکہ روزہ داروں کی خدمت کا موقع مل سکے ۔
اس موقع پر انہوں نے عامتہ المسلمین اور شہریان کو رمضان المبارک کی پر خلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں شہر اور عالم اسلام کی سرخروئی، دنیا و آخرت میں مسلمانوں کی کامیابی کیلئے خصوصی دعاؤں کیا اپیل بھی کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بعد نماز تراویح این سی پی بھون پر عوامی کام کاج کا سلسلہ بدستور جاری رہیگا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں