بسم اللہ نگر میں بھیانک آتشزدگی سانحہ،قابل تشویش
جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں نے متاثرین کو مالی تعاون کیا
مالیگاؤں (پریس نوٹ) تین دن قبل بسم اللہ نگر ،عائشہ نگر علاقے میں بھیانک آتشزدگی سانحہ پیش آیا۔جس میں آٹھ سے دس مکانات بری طرح جل کر تباہ ہو گئے۔ اس موقع پر گلی اور وارڈ کے حوصلہ مند نوجوانوں نے اس آگ پر قابو پانے میں بیباکی سے اپنا کردار ادا کیا ۔
عائشہ نگر کے شیخ جاوید ممبر نے جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے امیر مولانا شکیل احمد فیضی صاحب کو واٹس ایپ کے ذریعے متاثرین کی فوٹو سینڈ کرکے اس سانحہ کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ مولانا شکیل فیضی صاحب بیرون شہر ہونے کی وجہ سے ناظم دفتر حافظ اشفاق احمد محمدی اور ارکان عاملہ کو متاثرہ جگہ پر معائنہ کے لئے روانہ کیا۔ دورہ اور معائنہ کے بعد ذمے داران کے باہمی مشورہ سے گذشتہ شب جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے نائب امیر حافظ عنایت اللہ محمدی کے ساتھ ناظم دفتر حافظ اشفاق محمدی ،آصف نسیم SMK محمد ارشد،(موذن مسجد خلیل)شیخ عبدالصمد،(منماڑ) وغیرہ نے عائشہ نگر کے شیخ جاوید ممبر اور نوجوانان اہل حدیث عائشہ نگر کے ساتھ جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے مرکزی بیت المال سے نقدی امداد پہونچائی۔
حافظ عنایت اللہ محمدی نے متاثرین کو نقدی لفافہ دیتے ہوئے تسلی دی اور کہا کہ پورا شہر آپ کے اس غم کے وقت ساتھ میں کھڑا ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ آپ لوگوں کو نوازے۔حافظ صاحب نے اللہ پر توکل کرنے کی تلقین کی۔
اس کے بعد یہ وفد محلہ کے ان تمام ہی نوجوانان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اگریہ نوجوانان متاثرہ جگہ پر اپنا مثبت کردار ادا نہ کرتے تو اس سے مزید گھر آگ کی لپیٹ میں آسکتے تھے۔ اور کافی جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ تھا۔
دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ وفد روانہ ہوا۔



ایک تبصرہ شائع کریں